NA-133 کا ضمنی الیکشن جیت کس کی

NA-133 کا ضمنی الیکشن 5دسمبر کو ہونے جا رہا ہے جس میں چند ایک بڑی پارٹیوں کے علاوہ آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں NA-133 لیاقت آباد، ماڈل ٹاؤن کے چند بلاک، پنڈی راجپوتاں، اسماعیل نگر، کوٹ لکھپت، چونگی امرسدھو،تہائت پنڈ، باگڑیاں، گرین ٹاؤن، ٹاؤن شپ،مریم کالونی اور بابا فرید کالونی پر مشتمل ہے اور اگر ان علاقوں کے مسائل پر بات کریں تو اِن علاقوں میں سیوریج کی خرابی، قبرستان میں جگہ کی کمی، صاف پانی کی عدم دستیابی، سرکاری ڈسپنسریوں کا فقدان، ٹوٹی پھوٹی گلیاں، چوری کی وارداتیں، نشے کی کھلے عام فروختگی اورسرکاری سکول و کالجز کی کمی نمایاں مسئلے ہیں جو کہ آج تک حل طلب ہیں اور جو بھی امیدوار ان علاقوں سے سلیکٹ ہوئے انہوں نے دوبارہ ان علاقوں میں منہ نہیں کیا ۔ ان علاقوں کے اگر دورِ حکومت کی بات کی جائے تو 2008 ء سے لے کر اب تک (ن) لیگ کی حکومت رہی ہے اور ان 13 سالوں میں (ن) لیگی ارکان قومی اسمبلی نے ان پسماندہ علاقوں کی جانب کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے درج بالا مسائل پیدا ہوئے اور اب ایک بار پھر (ن) لیگ کے ایم این اے محمد پرویز ملک کی وفات کے بعد ان علاقوں میں ضمنی انتخاب ہونے والا ہے جس میں (ن) لیگ کی جانب سے شائستہ پرویز ملک کو نامزد کیا گیا ہے جو کہ مرحوم محمد پرویز ملک کی اہلیہ ہیں دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی جو کہ کمزور پارٹی پالیسیوں کی بدولت ہمیشہ ان علاقوں سے ہارتی رہی ہے نے اس بار پارٹی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں اور سنٹرل پنجاب کی سرپرستی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے سپرد کی ہے جو نئے جوش و ولولے کے ساتھ NA-133 کے پیپلز پارٹی کے امیدوار اور لاہور زون کے صدر چودھری اسلم گِل کی گھر گھر جا کر کمپین کر رہے ہیں اور بڑے مثبت نظر آتے ہیں حلقہ NA-133 سے کل 11 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حکومتی امیدوارجمشید چیمہ کاغذات نامزدگی میں غلط اندراج کی وجہ سے امیدواروں کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں یوں یہ مقابلہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ہوگا اس ضمن میں اہلیانِ 133کو چاہئے کہ وہ سوچ سمجھ کر پارٹی بازی سے بالا تر ہو کر وہ نمائندہ چنیں جو ان کی مشکلات کا ازالہ کرے اور مسائل میں پڑی عوام کو مسائل سے نکالے۔
 

M.Irfan Chaudhary
About the Author: M.Irfan Chaudhary Read More Articles by M.Irfan Chaudhary: 63 Articles with 53714 views I Started write about some serious issues and with the help of your feed back I hope I will raise your voice at the world's platform.. View More