ان کی مسکراہٹ کمال ہے۔۔۔شوبز کی 4 دلکش مسکراہٹیں

image
 
مسکراہٹ ایک ایسا فطری عمل ہے جو اپنے ارد گرد بھی خوشیاں پھیلا دیتا ہے۔۔۔کچھ مسکراہٹیں اتنی خطرناک ہوتی ہیں کہ ان کے ظاہر ہوتے ہیں باقی سب کچھ مدھم ہوجاتا ہے۔۔۔شوبز میں بھی کچھ ایسی ہی جان لیوا مسکراہٹیں پائی گئی ہیں۔۔۔
 
صبا قمر
صبا قمر کا چہرہ ہی بہت خوبصورت ہے لیکن جب وہ مسکراتی ہیں تو لگتا ہے سب کچھ ان کی مسکراہٹ کے آگے دب سا گیا ۔۔۔اکثر وہ اپنی ویڈیوز اور تصاویر میں کھل کر ہنستی ہوئی اور مسکراتی ہوئی نظر آتی ہیں جس سے ان کے حسن میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔۔۔
image
 
سونیا حسین
پاکستانی ٹی وی انڈسٹری میں سب سے زیادہ دل سے مسکرانے والی اداکارہ سونیا حسین ہیں۔۔۔ان کی مسکراہٹ میں ہلکا سا بھی دھوکا یا نقلی انداز نہیں ہوتا۔۔۔صاف محسوس ہوتا ہے کہ یہ دل سے مسکرا رہی ہیں اور ان کے دانتوں کی وجہ سے مسکراہٹ اور بھی دلکش اور جان لیوا لگتی ہے۔۔۔
image
 
سجل علی
سجل علی کی صرف آنکھیں ہی نہیں بلکہ مسکراہٹ بھی حسین ہے۔۔۔اکثر ڈراموں میں ان کی مسکراہٹ کو کافی سراہا گیا اور ڈائریکٹرز کچھ خاص سینز ایسے رکھتے ہیں جہاں سجل کی مسکراہٹ کو ہی فوکس کیا جاتا ہے۔۔۔کیونکہ ان کے نازک انداز میں مسکراہٹ بہت دلکش اور پرکشش معلوم ہوتی ہے
image
 
صنم بلوچ
صنم بلوچ کا مسکراتے ہوئے گالوں میں گڑھا پڑنا سب کو ہی اچھا لگتا ہے۔۔۔ان کی مسکراہٹ انڈسٹری کی معصوم ترین مسکراہٹوں میں سے ایک ہے۔۔۔بہت نیچرل اور پرکشش مسکراہٹ کا اعزاز ان کے پاس بھی ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: