میری شادی میں میرے والدین شامل نہیں تھے کیونکہ یہ ان کی مرضی کے خلاف تھا، شوبز خواتین جنہوں نے خود پرپوز کیا اپنا رشتہ

image


پاکستانی انڈسٹری میں ایسی کئی خواتین ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کا فیصلہ خود کیا ، خود پرپوز کیا اور آج وہ بہت خوش ہیں۔۔۔لیکن اس سب کے پیچھے ان کی زندگی میں کئی تبدیلیاں بھی آئیں۔۔۔

مرینہ خان
پاکستان کی گریس فل اور سب سے پسندیدہ اداکارہ مرینہ خان نے دوران تعلیم ہی اپنے ہونے والے میاں جلیل سے جنہیں پیار سے کچو کہتی ہیں، یہ وعدہ لیا کہ تم بھی کسی کو نہیں دیکھو گے اور میں بھی کسی کو نہیں دیکھوں گی۔۔۔پھر جب ہم نے تعلیم مکمل کی تو سوچا کہ اب کمٹمنٹ کی ہے تو شادی بھی کرلو۔۔۔لیکن یہ میں نے کہا یعنی پرپوز میں نے کیا۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ جب میں نے اپنے گھر میں یہ بات بتائی تو میرے والدین بہت سخت ناراض ہوئے۔۔۔میری امی حالانکہ غیر ملکی بیک گراؤنڈ سے تھیں لیکن کیونکہ انہوں نے بھی یہی کیا تھا اس لئے وہ اس سچ کو تسلیم نا کر پائیں، لیکن والد ایک پریکیٹکل آدمی تھے ۔۔۔انہوں نے کچھ عرصے تک کہا کہ فیصلہ بدلو۔۔۔لیکن جب میں نا مانی تو انہوں نے کہا کہ پھر تم اپنی زندگی جی لو۔۔۔مرینہ اپنی دوست کے گھر چلی گئیں اور شادی کرلی جس میں والدین شریک نہیں تھے۔۔۔لیکن شادی کے ایک ہفتہ بعد ہی ڈائریکٹر شہزاد خلیل کا انتقال ہوگیا جن سے ان کی امی اور وہ خود کافی قریب تھیں۔۔۔یوں مرینہ کو موقع ملا کہ وہ اپنی والدہ سے بات کر سکیں ۔۔۔بعد میں سب نارمل بھی ہوگیا۔۔۔اور آخری دنوں میں جب امی کا انتقال ہونے والا تھا تو وہ اپنے داماد کچو کو ہی بتا کر گئیں کہ میرے جانے کے بعد کیا کرنا ہے۔۔۔

image


ثمینہ پیرزادہ
ثمینہ پیرزادہ اور عثمان پیرزادہ کی جوڑی کو چاند سورج کی جوڑی کہا جاتا تھا۔۔اور آج بھی ان کی گریس وقت کے ساتھ بڑھی ہے۔۔۔ثمینہ پیرزادہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں نے پہلی بار عثمان کو اس وقت دیکھا جب میں اپنی کزن کو ڈراپ کرنے گئی اور عثمان بالکل کالے لباس میں تھے، مجھے اچھے لگے اور کالا رنگ مجھے بہت پسند ہے۔۔۔لیکن اس وقت وہ مجھے شادی میٹیریل نہیں لگے۔۔۔دوسری ہی ملاقات میں جب ان سے ملی تو پھر بات آگے بڑھی اور میں نے سیدھا انہیں شادی کا کہہ دیا۔۔۔یعنی صاف لفظوں میں خود ہی پرپوز کردیا۔۔۔عثمان پیرزادہ سے انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں چھے سال تک شادی نہیں کروں گی کیونکہ مجھے سی اے کرنا ہے۔۔۔لیکن پھر دو سال بعد ہی ان کی شادی ہوگئی ۔۔۔بارہ سال تک اس جوڑے کے یہاں اولاد نہیں ہوئی اور پھر عثمان پیرزادہ کا کہنا ہے کہ بارہ سال بعد پہلی بیٹی انعم ہوئی تو نرس اس طرح بتانے آئی جیسے کوئی نقصان ہوگیا ہے کیونکہ بیٹا نہیں ہوا۔۔۔لیکن یہ جوڑا اپنی بیٹی کی پیدائش پر بہت زیادہ خوش تھا۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: