فیملی کو شوبز سے بالکل دور رکھنے والا پاکستانی اداکار

image


پاکستان کے ایسے کئی نام ہیں جو خود میڈیا انڈسٹری میں آگے نکل رہے ہیں لیکن وہ بالکل نہیں چاہتے کہ اس سفر میں ان کی فیملی کا کہیں بھی ذکر ہو یا ان کو سامنے لایا جائے۔۔۔اور اگر وہ سامنے آئیں بھی تو ان کو موضوع گفتگو ہرگز نا بنایا جائے۔۔

اظفر رحمان
ماڈل اور اداکار اظفر رحمان نے بہت قریبی لوگوں کو بلا کر شادی کی اور اس شادی کی تصاویر بمشکل ہی میڈیا کے پاس آئیں۔۔۔شادی سے ایک دن پہلے تک بھی کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ اظفر کی شادی ہورہی ہے۔۔۔شادی کے بعد بھی اظفر نے اپنی فیملی کے ساتھ تصاویر لگانا مناسب نہیں سمجھا اور ان کے بیٹے کی پیدائش کا بھی لوگوں کو پتہ نا چلا۔۔۔اظفر کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ آپ کی دنیا ہے ، تو اس میں اپنی فیملی کو زبردستی کیوں گھسانا۔۔۔لوگوں کے سامنے آپ اپنی زندگی لگائیں سوشل میڈیا پر، آپ کی فیملی کی پرائیوسی کیوں ڈسٹرب ہو۔۔۔اور ان کا کہنا ہے کہ میری بیگم کو بھی نہیں پسند کہ میں ان کی تصاویر اس طرح سوشل میڈیا پر شیئر کروں۔۔۔

image


فیروز
یوں تو فیروز کی بہنیں عمائمہ اور دعا ملک بھی شوبز انڈسٹری سے ہی تعلق رکھتی ہیں لیکن وہ اپنے گھر کے چھوٹے بھائی ہونے کے باوجود بڑا بننے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، بہنوں کے لئے تو یہ اندسٹری نئی نہیں لیکن ایک ایوارڈ شو میں جب وہ اپنی بیگم کے ساتھ شریک ہوئے تو میزبان کے مذاق پر انہوں نے سخت برا منایا اور ٹوئٹ کیا کہ میں ضرور شوبز سے ہوں لیکن میری بیوی اس فیلڈ سے تعلق نہیں رکھتی اس لئے آئندہ اس کے حوالے سے کوئی بات نا کی جائے۔۔۔فیروز کو ہرگز نہیں پسند کہ ان کی بیگم کو لے کر سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کا مذاق یا اسکینڈل بنایا جائے۔۔۔

image


عدنان صدیقی
عدنان صدیقی کی شادی پی ٹی وی کی ڈائریکٹر حمیرا ظہیر کی بیٹی پلوشہ سے ہوئی۔۔۔لیکن شادی کے بعد سے لے اب تک عدنان صدیقی اپنی بیگم کے ساتھ آن اسکرین آنا اپسند نہیں کرتے۔۔۔یوں تو ان کے لئے ان کا گھر اور ان کی فیملی سب سے پہلے ہے۔۔۔ان کی بیوی، تینوں بچے ان کے لئے سب سے پہلے آتے ہیں لیکن جہاں تک بات ہے پرائیوسی کی تو اس میں وہ اپنی فیملی کو کبھی ڈسٹرب نہیں کرتے۔۔۔ان کے نزدیک کام اور گھر میں کچھ تو فرق ہونا چاہئے۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: