حکومتِ پاکستان نے ایچ ای سی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

حکومت پاکستان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔!

ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ملک بھر میں طلبا کی اعلیٰ تعلیم کا اہتمام کرتا ہے، اس ضمن میں طلبا کو بیرون ممالک بھی بھیجا جاتا ہے تاکہ ملک کے معمار بہتر سے بہتر تعلیم حاصل کرنے کے بعد وطن عزیز کو نفع دے سکیں۔

ماہرین کے مطابق اگر حکومت پاکستان ایچ ای سی کو تحلیل کرے گی تو اس سے اعلیٰ تعلیم کے حصول میں دشواریاں پیش آئیں گی اور پاکستان 40 سے 50 سال پیچھے کو چلا جائے گا۔

ایچ ای سی امریکا نے 250 ملین ڈالر جبکہ عالمی بینک نے 300 ملین ڈالر امداد روکنے کا اعلان کیا ہے، یہ امداد ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کو دی جانی تھی۔ امداد اسی لیے روکی گئی کیونکہ امداد دینے والوں کا موقف ہے کہ پاکستانی سیاست دان امداد کے پیسوں کو ایچ ای سی پر خرچ کرنے کی بجائے اپنی جیبوں میں ٹٹولنا چاہتے ہیں۔

ایچ ای سی پاکستان نے گزشتہ 8 سالوں میں بہت ترقی کی ہے، حکومت کا یہ فیصلہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے بیرون ممالک جانے والے طلبا کو مہنگا پڑسکتا ہے۔
Qaumi Khabrien Online
About the Author: Qaumi Khabrien Online Read More Articles by Qaumi Khabrien Online: 40 Articles with 37460 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.