پاکستانی شوبز انڈسٹری پر راج کرنے والے بہن بھائی اور ان کی تصاویر

ہم ہمیشہ مشہور پاکستانی فنکاروں کو فلموں اور ڈراموں میں دیکھتے ہیں جبکہ ان میں سے کئی پاکستانی فنکار آپس میں بہن بھائی ہوتے ہیں- لیکن کم ہی ان بہن بھائیوں کی تصویریں ایک ساتھ دیکھنے کو ملتی ہیں- آئیے ہم آپ کو پاکستانی شوبز میں موجود چند مشہور شخصیات کے بارے بتاتے ہیں جو آپس میں بہن بھائی ہیں اور ساتھ ہی ان کی تصاویر بھی دکھاتے ہیں-

بشریٰ انصاری، اسماﺀ عباس اور سنبل شہزادی
بشریٰ انصاری کے نام سے کون واقف نہیں لیکن بہت کم لوگ شوبز کی دنیا میں موجود ان کی دیگر دو بہنوں کے بارے میں جانتے ہیں- بشریٰ انصاری کی ان دو بہنوں کے نام اسماﺀ عباس اور سنبل شہزادی ہیں- بشریٰ انصاری کی یہ دونوں بہنیں بھی کئی پاکستانی ڈراموں اپنی فنکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں-

image


ماورا حسین اور عرویٰ حسین
یہ دونوں بہنیں بھی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کامیاب اور مقبول اداکارائیں سمجھی جاتی ہیں- ان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے اکثر افراد انہیں پسند کرتے ہیں-

image


نمرہ بچہ اور ثناﺀ بچہ
کیا آپ جانتے ہیں کہ نمرہ اور ثناﺀ آپس میں بہنیں ہیں؟ یقیناً آپ نہیں جانتے ہوں گے- نمرہ اداکاری کے جوہر دکھاتی ہیں جبکہ ثناﺀ ٹی وی نیوز چینل کی اینکر ہیں-

image


حمائمہ ملک، دعا ملک اور فیروز
آپ جانتے ہیں کہ ان تینوں کے درمیان کیا رشتہ ہے؟ یہ تینوں بہن بھائی ہیں اور تینوں ہی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی جانی مانی شخصیات ہیں-

image


صنم بلوچ اور سبرین بلوچ
صنم بلوچ اور سبرین بلوچ بھی آپس میں بہنیں ہیں اور دونوں ہی کئی پاکستانی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں-

image


عریشہ رضی اور سارہ رضی
یہ دونوں بہنیں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اسٹار سمجھی جاتی ہیں- دونوں بہنیں بچپن سے ہی پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی آرہی ہیں- اس میں کوئی شک نہیں کہ دونوں میں بہت زیادہ مشابہت ہے-

image

آغاز علی اور علی سکندر
یہ دونوں پاکستانی فنکار آپس میں بھائی ہیں- علی سکندر کامیڈی ڈراموں میں زیادہ دکھائی دیتے ہیں جبکہ آغا علی زیادہ تر سنجیدہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرتے ہیں-
image


منال اور ایمن
یہ دونوں بہنیں بھی پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں- ان کی اداکاری کو بھی پاکستان میں بہت زیادہ سراہا جاتا ہے-

image


شہزاد شیخ اور مومل شیخ
مومل شیخ اور شہزاد شیخ بہن بھائی ہیں اور پاکستانی ڈراموں کی مقبول ترین شخصیت بھی ہیں- یہ دونوں بہن بھائی معروف پاکستانی فنکار جاوید شیخ کے بیٹا اور بیٹی ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

We always see Pakistani celebrities in films and dramas but no one have seen the pictures of Pakistani celebs with brothers and sisters. So lets make your day more enjoyable and amazing by having a look at Pakistani celebrities and their brothers and sisters.