بویریا میں ’انگلی توڑ‘ جرمن کشتی کے مقابلے

آپ نے یقیناً لوگوں کو انگلیوں پر نچانے والا محاورہ تو سنا ہی ہوگا، لیکن کیا آپ نے کبھی انگلیوں کی کشتی کے بارے میں سنا ہے؟
 

image


یہ عجیب و غریب مقابلہ جرمنی کے علاقے بویریا میں ایک مقبول کھیل ہے اور اسے مقامی زبان میں ’فنگر ہالکن‘ یا جرمن فنگر ریسلنگ کہا جاتا ہے۔

فنگر ہالکن کے مقابلوں میں کشتی یا باکسنگ کی طرح کھلاڑیوں کو ان کی عمر، حجم اور وزن کے مطابق مختلف کیٹیگوریز میں ڈالا جاتا ہے اور ایک ہی کیٹیگوری کے دو کھلاڑیوں کا آپس میں میچ ہوتا ہے۔
 

image


دونوں حریف ایک میز پر آمنے سامنے بیٹھتے ہیں اور ان کے ہاتھوں کی ایک ایک انگلی کو چمڑے کے سٹریپ سے جوڑ دیا جاتا ہے۔

کھلاڑی اپنی کسی بھی ایک انگلی میں سٹریپ پہن سکتے ہیں۔

فاتح وہ ہوتا ہے جو اپنے حریف کو صرف اپنی انگلی کے زور سے ٹیبل سے نیچے گرا دے یا اپنی جانب کھینچ لے!
 

image


رواں ہفتے اس کھیل کی 60ویں سالانہ چیمپیئن شپ جنوبی جرمنی میں منعقد ہوئی۔
 

image

 

image


مختلف اقسام کی کشتی کی طرح فنگر ہالکن میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو بھی سخت ٹرینگ کرنا ہوتی ہے۔

ٹینس کی گیندوں کو دبانا اور انگلیوں میں بھاری وزن ڈالنا اس کھلاڑیوں کی تربیت کا حصہ ہوتا ہے۔ اس کھیل میں کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ آپ میں بےتحاشہ درد سہنے کی صلاحیت ہو!
 

image
 
image


بظاہر سیدھا سادھا یہ کھیل خطرے سے خالی نہیں اور کھلاڑیاکثر کٹ، فریکچر یا رگڑ لگنے سے زخمی ہو جاتے ہیں یا ان کی انگلینں ٹوٹ جاتی ہیں۔

اس کھیل کی تاریخ کے بارے میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں اور خیال کیا جاتا ہے یہ بویریا اور آسٹریا میں ایجاد ہوا۔ تاریخ دان سمجھتے ہیں کہ اسے جھگڑوں کا حل تلاش کرنے کے لیے ایجاد کیا گیا تھا۔


Partner Content: BBC

YOU MAY ALSO LIKE: