ضیاء القرآن سے ِ قسط ١١

جزوی ترجمہ ‘ اور وہ عورتیں اندیشہ ہو تمہیں جن کی نافرمانی کا تو ( پہلے نرمی سے ) انہیں سمجھاؤ اور (پھر) الگ کر دو انہیں خواب گاہوں سے ( پھر بھی باز نہ آئیں تو) مارو انہیں پھر (اگر وہ ) اطاعت کرنے لگیں تمہاری تو نہ تلاش کرو ان پر( ظلم کرنے کی) راہ ( النساء ٣٤)

وما ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باذن اللہ ۔ ترجمہ ( اور نہیں بھیجا ہم نے کوئی رسول مگر اس لئے کہ اسکی اطاعت کی جائے اللہ کے اذن سے) ( النساء ٦٤)

ترجمہ ‘ جس نے اطاعت کی رسول کی تو یقیناً اس نے اطاعت اللہ کی ‘ ( النسا ٨٠)

قتل خطا کی تین صورتیں اور احکام ( ١- مقتول مسلمان ہو ‘ اس کا حکم یہ ہے کہ قاتل ایک مسلمان غلام کو آزاد کرے اور اس کے ورثا کو دیت دے ‘ اس کی مقدار اللہ کے رسول علیہ السلام نے سو اونٹ مقرر فرمائی ہے ‘ اگر کوئی اونٹ نہ دے سکتا ہو تو فی زمانہ انکی جو قیمت ہو وہ دے دے ۔ اگر وارث دیت معاف کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں ٢- مقتول ہو تو مسلمان لیکن اسکی بودوباش کفار میں ہو ‘ اس صورت میں صرف ایک مسلمان غلام آزاد کر دے ۔ دیت لازم نہیں۔ اگر کوئی شخص غلام خریدنے کی استطاعت نہ رکھتا ہو یا غلام دستیاب ہی نہ ہو سکتے ہوں تو پھر دو ماہ لگاتار روزے رکھے ۔ اگر اس نے عذر شرعی مثلاً حیض‘ بیماری کے سوا ناغہ کیا تو پھر از سر نو شروع کرنے ہونگے ۔ احناف کے نزدیک بیماری عذر نہیں ہے ۔ ٣- اگر مقتول اس قوم کا فرد ہو جس کے ساتھ تمہارا معاہدہ ہو چکا ہے خواہ وہ مسلمان ہو یا کافر ‘ اس صورت میں قاتل مسلمان غلام آزاد کرے اور مقتول کے ورثا کو دیت ادا کرے۔ ذمی یعنی اسلامی حکومت کی غیر مسلم رعایا کا بھی یہی حکم ہے ۔ مسلم‘ کافر‘ مجوسی وغیرہ سب کی دیت یکساں ہے‘ یعنی سو اونٹ ( النساء ٩٢)
Bakhtiar Nasir
About the Author: Bakhtiar Nasir Read More Articles by Bakhtiar Nasir: 75 Articles with 102363 views A man likes for what he thinks you are; a woman for what you think she is. { Ivan Panin }.. View More