صدائے عام

اسلام ضابطہ حیات ہے لیکن تنخواہ دار امامت اور پیشہ ور ولائت نے مساجد کو معاشرتی مرکز کی بجائے فقط عبادت کا مقام بنا دیا ہے اس ماحول میں مسلم ریاستوں کے تمام حکمران مزے لے رہے ہیں اور مادیت پرستی پر مبنی سسٹم نافذ کیے ہوئے ہیں، ان سے فلاحی اقدام کی توقع کرنا حماقت ہے،مسلم امہ کو ایسا ماحول فراہم کیا گیا ہے کہ ہر ایک فرد کسی دوسرے کا محتاج ہے۔ عبادت کے مراکز میں ہر واعظ اپنے کفیل کا پابند ہے اور عوامی نمائندگی کے ادارے ووٹ کے خریداروں کی ملکیت ہیں ۔ پاکستان میں بھی اس ماحول کو برقرار رکھنے کے معاہدے کا نام این-آر- او اور سی -ڈی -او رکھا گیا۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ سیاست میں فعال ہر جماعت کا ووٹ بنک کرمنل مائنڈڈ مڈل مین کا ملکیتی ہے اور ہر قائد مطلق العنان - متحرک ورکر بہتر پیکج لیکر اگر کسی نئی قیادت اور جماعت سے منسلک ہوتا ہے تو اس عمل کو گندگی کو صاف جگہ پر منتقلی سمجھا جائے گا۔ ایسی صورت میں ایک ہی راستہ بچتا ہے وہ یہ کہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے والے پاکستانی میدان سیاست میں اپنی معاشرتی ذمہ داری ادا کریں کیونکہ ہمارے ایمان سے لیکر جسمانی ضروریات تک ہر پہلو ریاست کے ایوان اقتدار سے مشروط ہے- مذہبی جماعتوں کی بنیاد مسلک ہے اور ہر کوئی مخیر طبقہ کے ہاتھوں یر غمال ہے۔ روحانی محافل میں الہان کو سیرت پر مقدم رکھا جاتا ہے۔ نظام حیات کو سمجھنے کے لیئے قرآن کا مفہوم جاننا ناگزیر ہے جو آج کا مولوی ہمیں بتانے کو تیار نہیں لہٰذا ہمارا فرض ہے کہ دین کو سمجھنے کے کیئے ٹی وی پر موجود مذہبی سکالرز سے استفادہ کریں - تبدیلی کے لیئے لا دینی کرپٹ ماحول کو بدلنا ہو گا- نواز شریف ہو یا ذرداری کوئی بھی اپنے پاؤں پر کلہاڑی نہیں چلا سکتا۔
Rafique Ahmed Bajwa
About the Author: Rafique Ahmed Bajwa Read More Articles by Rafique Ahmed Bajwa: 31 Articles with 21195 views Residing at home town CHawinda, Pro Islam, believe in Ideological politics, Published Sdaeaam weekly Sialkot, Convener of Tehreek e Insidad Istehsal. .. View More