پغمبر امن و سلامت نبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم

حضو رﷺ جب دنیا میں تشر یف لا ئے تو اس وقت کفر وشرک کا راج تھا ۔جہالت وظلم عام تھا ، انسا نیت تاریکی کے بدترین دور سے گزرہی تھی ۔لڑکیوں کو زندہ دفن کیا جاتا ،فواحش و معاصی کو عیب نہ سمجھا جاتا ۔اس موقع پر رحمت انسانیت ہادی برحق ، فخر کائنات ر حمت للعالمین ﷺ دنیا میں تشریف لاتے ہیں اور آپ ﷺ کی آمد نے دنیا کو ایمان کی روشنی سے جگمگا دیا ۔آپ ﷺ شہر مکہ میں سردار قریش حضرت عبدالمطلب کے گھر میں پیدا ہوئے آپ ﷺ کے والد کا نام عبداللہ اور والدہ کا اسم گرامی آمنہ تھا ۔آپﷺ کی ولادت بابرکت کے وقت بہت سے عجائب قدرت کا ایسا ظہور ہو ا کہ کبھی دنیا میں وہ باتیں نہ ہوئیں ۔بے زبان جانوروں نے انسانی زبان میں آپ ﷺ کی آمد کی خوشخبری سنائی ۔ درختوں سے آوازیں آئی اور دنیا کے دونوں بڑے بادشاہوں شاہ فارس ،شاہ روم کو بذریعہ خواب آپ ﷺ کی عظمت و رفعت سے آگاہی دی گئی ان کو بتایا گیا کہ آپ ﷺ کے سامنے قیصر وکسریٰ بلکہ ساری دنیا کی شوکتیں سرنگوں ہو جائیں گی ۔

آپ ﷺ کو بچپن میں ہی شق صدر کا واقعہ پیش آیا اور چار مرتبہ شق صدر ہوا ،دو مرتبہ قبل نبوت ایک مرتبہ بوقت بعثت اور ایک مرتبہ واقعہ معراج پر پہلی مرتبہ شق صدر کا واقہ جب ہوا جب آپ ﷺ اپنے رضائی بھائی کے ساتھ بکریاں چرانے گئے ہوئے تھے یکایک ان کے بھائی دوڑتے ہوئے حضرت حلیمہ کے پاس آئے اور کہا اے ماں میرے بھائی کو دو سفید پو ش مردوں نے آکر لٹایا اور ان کا سینہ چاک کر دیا یہ سن کر حضرت حلیمہ پریشان ہوئیں او ر جنگل گئیں تو دیکھا آپ ﷺ صحیح سالم ہیں مگر چہرہ مبارک پر خوف کے آثار ہیں پھر سارا واقعہ بیان کیا شق صدر پر ہر مرتبہ قلب اطہر کو زمزم سے دھویا گیا آپ ﷺ بے حیائی کے کاموں سے دور رہتے آپ ﷺ کی صداقت اور امانت قبل نبوت بھی تمام مکہ میں مشہور تھی حتیٰ کہ آپ ﷺ کا لقب صادق و امین ہوگیا ۔جب آپ نے دعوت اسلام کا آغا ز فر ما یا تو اس وقت لو گ آپ کے دشمن بن گئے اور ستا نے لگے لیکن اس حا لت میں بھی کو ئی مشرک ایسا نہ تھا جو آپ کی اما نت داری پر شک کر تا بلکہ لو گ مکہ میں کسی دوسرے کو آپ سے بڑھ کر امین نہ سمجھتے تھے ۔

آپ ﷺ کی ذات عا لی صفات اخلاق و خصا ئل اعلیٰ و قوی ہیں ان تما م کمالا ت و محا سن کا احا طہ و بیا ن کرنا انسا نی طاقت سے با ہر ہے ۔تمام انبیاء و مرسلین آپ کے آفتاب کمال کے چا ند اور انوار جمال کے مظہر ہیں قرآن مجید میں ارشاد با ری ہے (تر جمہ )اے نبی بے شک ہم نے آپ کو حق پر گوا ہ بناء کر بھیجا فرماں برداروں کو بشا رت دینے والا ٬گمراہوں کو عذاب سے ڈرا نے وا لا حضرت انس ؓ فرما تے ہیں کہ ﷺعلم و حکمت کے سب سے زیادہ جا ننے وا لے تھے سب سے زیا دہ برد بار پا ک دامن وعفیف لو گوں کو نفع پہنچا نے وا لے اور صبر وتحمل کا مظا ہرہ کرنے والے مسلم کی حدیث میں حضرت انس سے روایت ہے رسول ﷺ سب سے زیا دہ حسین بہا در اور فیا ض تھے آپ کے مزاج میں سب سے زیا دہ اعتدا ل تھا ہر فعل بہترین افعال کا نمو نہ تھا ۔ طا ئف کا معا ملہ ہو یا فتح مکہ کا آپ کا رویہ اپنے دشمنوں ٬مشرکین ٬کا فروں کے ساتھ ہمیشہ عدل و انصاف ٬عفو درگزر ٬محبت کا رہا یہی سلوک لو گوں کو آپﷺ کا گر ویدہ بنا تا ہے وہ آپ ﷺ کے ہر حکم پر اپنی جا ن و ما ل دینے کے لئے تیار رہتے اس کی مثا ل فتح مکہ والے دن کی ہے فتح مکہ کے دن سرداران قریش جو آپ کے خون کے پیا سے تھے اور ایذا ئیں دینے کا کو ئی موقع نہ جا نے دیتے ان کو بھی معا ف فرما دیا ۔

نبی ﷺ کی اطا عت و محبت مو من کا ایما ن کا حصہ ہے ۔ نبی ﷺ ارشا د فر ما تے ہیں تم میں سے کسی شخص کا کا مل ایمان اس وقت نہ ہو گا جب تک میں اس کے او لا د اور والدین ٬ اورسب سے زیا دہ محبو ب نہ ہوجا ﺅں۔(بخاری)

ہمیں حضور ﷺ کے اسوہ حسنہ کو سامنے رکھتے ہو ئے عدل و انصا ف ٬محبت٬عفو درگزر پر عمل کرنا ہو گا اور سیرت مصطفیٰ کو اپنی زندگی میں اپنا ئیں گے محبت رسو ل کا تقا ضہ ہے اپنے کا روبا ر٬ تعلیم ٬و معیشت تجا رت اور زندگی کے ہر شعبہ میں پہلے اللہ کا حکم اور اسکے رسو ل کی تعلیما ت کو مد نظر رکھیں گے اور اس پر عمل کریں گے ۔
Hafiz Tahir Abdullah
About the Author: Hafiz Tahir Abdullah Read More Articles by Hafiz Tahir Abdullah: 4 Articles with 3789 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.