خود کو حوصلہ افزا رکھنے والی 3 خاص عادات

یہ یاد رہے کہ آپ کے اندر بس ذمہ داری کا احساس پیدا ہونا چاہیے کہ یار جو میں نے پلان بنا لیا ہے یا میں نے کسی کام کو کرنے کی کو منٹمنٹ کر لی ہے تو پھر اسکو ختم کر کے ہی دم لینا ہے تاکہ کام نتیجہ خیز ثابت ہو

یقین کریں دوستو کہ یہ بالکل نارمل بات ہے کہ اگر آپ اکثر اوقات تو بہت زیادہ حوصلہ افزا موڈ میں ہوتے اور کچھ کر دکھانے کا اور محنت کرنے کا بھرپور جذبہ ہوتا مگر کچھ ہی عرصہ بعد آپ اس میں کشش کھو دیتے اور خود کو بے حوصلہ محسوس کرتے ہیں ۔ تو جناب چلیں پھر اسی حوالہ سے ان خاص 3 عادات کو پڑھنے ، سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کے لیے جن کو اپنانا حوصلہ مند رہنے کے لیے بہت مفید ہو گا انشا اللّه ۔
 

image


1۔ روزانہ کوئی ایک اہم کام / روٹین ورک مکمل کرنا
اگر آپ نے صبح اٹھ کر سیر پے جانے کا ، ورزش کرنے کا ، ناشتہ کم کرنے کا یا کسی اور اہم کام کے کرنے کا ارادہ کیا ہوا ہے تو پوری کوشش سے اس پر عمل کریں ۔ یقین کریں جب آپ کوئی اہم یا روٹین والا کام مکمل کر کے ختم کریں گے تو آپ کے اندر ایک خوشگوار ولولہ پیدا ہو گا ۔ ۔ کام کے مکمل کرنے کا خوبصورت احساس پیدا ہو گا ۔ جس کا اثر دن کے باقی کاموں پر بہت زبردست پڑے گا ۔ کسی چھوٹے سے کام کو بھی اچھے سے مکمل کرنے پر آپکو اندرونی خوشی محسوس ہو گی ۔ آپ کو اچھا لگے گا کہ آپ نے آخر کار پہلا قدم اٹھا ہی لیا ۔

2۔ پہلے سے تھوڑا کم یا زیادہ کرنا اور بڑھتے جانا
اچھا اب آپ نے پہلا قدم کامیابی سے اٹھا ہی لیا ، اپنے کام کی طرف تھوڑا تھوڑا کر کے بڑھنے لگے ہیں ۔ مگر ہوتا ایسا ہے کہ ایک ہی طرح کی روٹین آپکو بور کر دے گی ۔ ۔ اس سے بچنے کے لیے آپ نے اب اپنے کام کو مختلف طرح سے کرنا ہے ۔ ۔ راستہ بدل لیں ، کسی نئی جگہ واک یا ورزش کے لیے جائیں ۔ ۔ دن میں اگر 5 کام کرنے ہیں تو 3 کر لیں یا مزید حوصلہ بلند کرنے کو 6 کر کے اندرونی خوشی کو محسوس کریں کہ پہلے تو میں صرف اتنا کرتا تھا اور آج اس سے زیادہ کر لیا ہے ۔
 

image


3۔ شکوہ و شکایات کو مسکرا کر سہنا اور راستہ نکالنا
ہو سکتا ہے کہ آپ نے جو کام پر جوش ہو کر شروع کیا ہو اس پر کچھ دن بعد ہی رک جائیں ۔ دل نہ کرے مزید کرنے کو ، تھکاوٹ ہو یا بوریت ہو تو گھبرانا نہیں ، نہ پریشان ہو کر اپنے آپ کو کوسنا ہے ۔ ۔ حتیٰ کہ اگر کسی اور کے کہے والے کام کو کرنے میں سستی ہو جائے تو اگلے بندے کی شکایت کو دل پر نہیں لینا ۔ ۔بلکہ مصلحت سے ڈیل کرنا ہے ۔ آج کام کم کریں یا مکمل آرام کریں اور کل اچھے طرح سے دوبارہ جڑ جائیں ۔ ۔ یاد رکھنا ہے کہ آپ کوئی روبوٹ نہیں ہو ، یکسانیت سے بور ہونا فطری بات ہے اس لیے وقتی آرام و وقفہ کے بعد دوبارہ روٹین میں آ جائیے بس یہ یاد رہے کہ ناغہ دو دن سے زیادہ کا ہرگز نہ ہو اور نہ ہی بار بار ناغہ والی عادت بن جائے ۔ ورنہ سستی و کاہلی بری طرح جکڑ سکتی ہے ۔ اپنے آپ سے مثبت و حوصلہ افزا باتیں کرتے لازمی اپنی روٹین پر واپس آنے کے لیے خود کو تیار کرنا ہے ۔

تو صاحبو یہ تھیں وہ 3 خاص عادات جن پر عمل کرنا آپ کو ہمیشہ حوصلہ افزا رکھے گا ۔ یاد رہے کہ یہ سب حرف آخر نہیں ہیں ہو سکتا ہے کہ آپ کے نزدیک کوئی اور عادات آپ کو روزانہ اپنے مقصد کے لیے پر جوش رکھتی ہوں ۔ بس یہ یاد رہے کہ آپ کے اندر بس ذمہ داری کا احساس پیدا ہونا چاہیے کہ یار جو میں نے پلان بنا لیا ہے یا میں نے کسی کام کو کرنے کی کو منٹمنٹ کر لی ہے تو پھر اسکو ختم کر کے ہی دم لینا ہے تاکہ کام نتیجہ خیز ثابت ہو ۔
 

image

لکھاری ، زندگی کے مشکل حالات کا مسکرا کر مقابلہ کرنے کے ساتھ رسک لینے اور ہمت سے آگے بڑھتے رہنے پر یقین رکھتے ہیں۔ کچھ نیا و منفرد کرنے اور سیکھنے سکھانے کا شوق بھی ہمیشہ ساتھ ساتھ رہا ہے اسی لئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ ساتھ کردار سازی ، ذہنی اصلاح اور مثبت طرز زندگی کے موضوعات پر حوصلہ افزاء و رہنمائی سے بھرپور مضامین لکھتے ہیں اور کونسلنگ کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی jamshades پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
 
YOU MAY ALSO LIKE:

If you would like to build your self-esteem, remember to love yourself daily. Many people don’t practice building self-esteem daily because they don’t realize that it’s something that they can learn to do, no matter what experiences they have had in life.