مجھ سے اب برداشت نہیں ہوتا٬ اگر آپ بھی ملازمت چھوڑنا چاہتے ہیں تو پہلے یہ 5 باتیں جان لیں ورنہ کہیں ہاتھ ملتے نہ رہ جائیں

image
 
پرائیویٹ نوکری کرنے والوں کیلئے ایک ملازمت چھوڑ کر دوسری تلاش کرنا معمول کی بات ہے، اکثر لوگ چھوٹی چھوٹی سے بات پر نوکری چھوڑ دیتے ہیں اور بعد میں انہیں نئی نوکری کی تلاش میں مشکل پیش آتی ہے- اگر آپ بھی نوکری چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں تو 5 پانچ باتوں کو یاد رکھیں ورنہ آپ کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

کیا یہ قابل برداشت ہے؟
دفتر میں روز روز کی کھچائی اور باس کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر اگر آپ نوکری چھوڑنے کی کوشش کررہے ہیں تو یہ یاد رکھیں کہ نئی جگہ جاکر بھی آپ کو ان مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے- اس لیے یہ جاننے کی کوشش کریں کہ وہ کونسی وجہ ہوسکتی ہے جس کے باعث آپ کو اپنی موجودہ ملازمت پر عزت نہیں مل رہی۔اگر آپ نئی جگہ جاکر اس غلطی کو درست کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تو اس جگہ اپنی روش تبدیل کریں تاکہ آپ کی عزت بحال ہو اور آپ کو نئی نوکری کیلئے پریشان نہ ہونا پڑے۔
 
image
 
کیا آپ نوکری چھوڑنے کا متحمل ہوسکتے ہیں؟
پاکستان میں ملازمت پیشہ افراد کیلئے گھر کے اخراجات پورا کرنا بہت مشکل امر ہے ایسے میں نوکری چھوڑنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ کیا آپ کے پاس اتنا بینک بیلنس ہے کہ فوری نوکری نہ ملنے کی صورت میں آپ کچھ مہینوں کیلئے اپنا گھر چلا سکیں۔ اگر آپ کے پاس جمع پونجی نہیں ہے تو جب تک اچھی نوکری نہ ملے ملازمت چھوڑنے کا خیال دل سے نکال دیں۔

ساتھی سے مشورہ کریں
نوکری چھوڑنے سے قبل اپنے ساتھی جیسا کہ شوہر، بیوی، والدین یا جو لوگ آپ سے منسلک ہیں ان سے مشورہ ضرور کریں تاکہ آپ کی بیروزگاری کی وجہ سے دوسرے پر اضافی بوجھ نہ پڑے کیونکہ بغیر مشورہ کئے نوکری چھوڑنے سے آپ کے ساتھ جڑے لوگوں پر برا اثر پڑسکتا ہے۔

آگے کیا کرنا ہے؟
نوکری چھوڑنے سے پہلے مستقبل کا تعین کرلیں، صرف باتوں یا خیالوں سے کام نہیں ہوسکتا کہ آپ بستر پر لیٹ کر سوچتے رہیں بلکہ پہلے مکمل پلان بنائیں اور اس کی جزیات کو بغور دیکھ لیں تاکہ نوکری چھوڑنے کے بعد آپ کو پچھتاوا نہ ہو۔
 
image

مایوسی سے دور رہیں
پہلی ملازمت چھوڑ کر نئی جگہ آپ کو ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگ سکتا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ نئی جگہ پر جلدی مایوسی کا شکار ہوجائیں، اس لئے پہلے سوچ لیں تاکہ بعد میں آنے والے حالات کا مقابلہ کرسکیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: