گاڑی دو ٹکڑوں میں تقسیم٬ دل دہلا دینے والی ویڈیو

پیر کی دوپہر Staten جزیرے پر دو نوجوان ایک کار حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہوگئے جس میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے- یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں گاڑی دیکھتے ہی دیکھتے دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگئی-
 

image


نیویارک کے علاقے Randall Manor کی ایک شاہراہ پر رونما ہونے والے اس حادثے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ چلائی جارہی تھی- اور دیکھتے ہی دیکھتے ہی سڑک کے کنارے پر موجود درخت سے جا ٹکرائی اور دو حصوں میں تقسیم ہوگئی-

درخت سے ٹکرانے کے ساتھ ہی گاڑی کا انجن اور اگلے دو پہیے ایک جانب جبکہ گاڑی کا باقی حصہ دوسری جانب جا گرا- گاڑی کے یہ ٹکڑے اڑتے ہوئے تقریباً 10 فٹ کی دوری پر جا کر گرے-
 

image


حادثے کے بعد گاڑی سے نکالے جانے والے 21 سالہ نوجوان جس کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی٬ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اس گاڑی کو چلانے والے دوسرے نوجوان یعنی ڈرائیور کی عمر بھی لگ بھگ 20 سال ہے-

 

YOU MAY ALSO LIKE:

Two people have been injured in a high speed crash that happened on Staten Island on Monday afternoon, with one in critical condition. Video shows the moment the car slammed into a tree on Henderson Avenue in Randall Manor, New York, ejecting a passenger.