دنیا کا مہنگا ترین گھر8 کروڑ برطانوی پاؤنڈز میں فروخت

لندن----یوکرائن کی ایک خاتون نے 8 کروڑ برطانوی پاؤنڈز میں دنیا کا مہنگا ترین گھر خرید لیا- ایک برطانوی اخبار کے مطابق یوکرائن کی خاتون تاجر Elena Franchuk نے Kensington کے علاقے میں واقع یہ بنگلہ 8 کروڑ پاؤنڈ یعنی تقریباً 61 کروڑ ڈالر میں خریدا ہے- اس ڈیل نے اسٹیل کے کاروبار سے وابستہ بھارتی ارب پتیLakshmi Mittal کے لندن میں ہی واقع گھر کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا٬ جو انہوں نے 6 کروڑ ستر لاکھ پاؤنڈ میں خرید کا قائم کیا تھا-

دنیا کا مہنگا ترین گھر

 

سابقہ دنیا کا مہنگا ترین گھر

اخبار کے مطابق پانچ منزلہ بنگلے میں کم از کم 10 بیڈ روم٬ ایک زیر زمین سوئمنگ پول٬ جمنازیم اور سنیما کے علاوہ کسی بھی دھاوے کی صورت میں بچاؤ کے لیے ایک محفوظ Panic Room بھی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE: