سردیوں کے موسم میں گاڑیاں بھی انسانوں کی طرح سست اور
کاہل ہوجاتی ہیں- کبھی بیٹری گاڑی کو اسٹارٹ نہیں ہونے دیتی تو کبھی گاڑی
کا تیل اسٹارٹ ہونے میں رکاوٹ بنتا ہے- لہٰذا ضروری ہے کہ سردیوں کی آمد کے
ساتھ ہی ہم اپنی گاڑی کی حفاظت اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ضروری
اقدامات کریں-
|
گاڑی گیراج میں کھڑی کریں
سردی کی وجہ سے گاڑی کی بیٹری اپنی طاقت کھو دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ
انجن اسٹارٹ ہونے میں زیادہ وقت لگاتا ہے٬ یہاں تک کہ بعض اوقات اس کوشش کے
دوران بیٹری ڈاؤن بھی ہوجاتی ہے- اگر آپ کے پاس گیراج کی سہولت موجود ہے تو
گاڑی کو وہیں کھڑا کریں- اس سے گاڑی سردی کے اثرات سے محفوظ اور گرم رہے گی-
اگر آپ کے پاس گیراج موجود نہیں تو بیٹری کو کار سے نکال کر رات کے لیے گھر
کے اندر رکھ لیں- ایسا کرنے سے بیٹری گرم رہے گی- |
|
ایندھن کا ٹینک بھرا ہوا رکھیں
اپنی گاڑی کے ایندھن کو ہمیشہ بھرا ہوا رکھیں- درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ
سے ایندھن کے ٹینک کا پانی منجمد ہو کر قطرے کی شکل میں ہوا کے ذریعے
ایندھن کی لائن میں شامل ہوسکتا ہے- اگر ٹینک میں ایندھن زیادہ ہوگا تو ہوا
بھی کم ہوگی اور منجمد ہونے کا عمل بھی کم ہوگا-
|
|
کم گاڑھے تیل کا استعمال کریں
سردیوں میں انجن آئل گاڑھا ہوجاتا ہے اور آسانی سے انجن کے ان حصوں تک نہیں
پہنچ پاتا جہاں ضرورت ہوتی ہے- یہاں تک کہ انجن اسٹارٹ بھی نہیں ہو پاتا-
لہٰذا بہتر یہی ہے کہ ایسے انجن آئل کا استعمال کریں جو کم گاڑھا ہو-
|
|
باقی تمام آلات بند رکھیں
انجن اسٹارٹ کرنے سے پہلے ریڈیو٬ ہیٹر٬ لائٹس اور دیگر تمام آلات بند رکھیں-
گاڑی کے تمام دروازے بھی صحیح سے بند رکھیں- ایسا کرنے سے گاڑی اسٹارٹ کرنا
آسان ہوجائے گا-
|
|
چابی 20 سیکنڈ کے لیے گھما کر رکھیں
گاڑی کی چابی 20 سیکنڈ کے لیے گھما کر رکھیں- ایسا کرنے سے انجن اسٹارٹ
ہونے میں مدد ملے گی- مگر خیال رہے کہ 20 سیکنڈ سے زیادہ گھما کر رکھنا
نقصان کا باعث بن سکتا ہے-
|
|