روس کا نام سنتے ہی ذہن میں سب سے پہلے برفباری والے
علاقے یا پھر ایک سرد ترین ملک کا خیال آتا ہے- لیکن آج ہم دنیا کے اس سب
سے بڑے ملک کا ایک ایسا چہرا آپ کے سامنے پیش کریں گے جو پہلے آپ نے کبھی
نہیں دیکھا ہوگا- بیک وقت دو براعظموں ایشیاﺀ اور یورپ میں واقع اس ملک میں
صرف برفباری یا سردی ہی نہیں بلکہ اور بھی بہت کچھ ہے-
|
|
روس ایک ایسا ملک ہے جو کہ دنیا کے ایک چوتھائی غیر منجمد میٹھے پانی کا
مالک ہے-
|
|
روس کا دارالحکومت ماسکو یورپ کا سب سے بڑا شہر ہے جہاں 13 ملین افراد آباد
ہیں- لندن کا نمبر دوسرا ہے اور یہاں 8 ملین افراد رہائش اختیار کیے ہوئے
ہیں-
|
|
روس کا سب سے بلند ترین پہاڑ Mount Elbrus ہے اور یہ یورپ کا بھی سب سے
بلند ترین پہاڑ ہے- اس پہاڑ کی بلندی 5642 میٹر ہے-
|
|
یورپ کا سب سے مصروف ترین میٹرو سسٹم بھی روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہی
واقع ہے- یہاں سے روزانہ 6 ملین سے زائد افراد سفر کرتے ہیں-
|
|
مشرقی روس میں واقع جزیرہ نما Kamchatka میں کئی آتش فشاں پہاڑ ہیں-
Klyuchevskaya Sopka نامی آتش فشاں پہاڑ سب سے بلند ہے جو کہ فعال بھی ہے-
|
|
روس دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور یہاں کی 10 فیصد زمین زراعت کے قابل ہے-
|
|
روس میں واقع Volga نامی دریا یورپ کا سب سے طویل ترین دریا ہے-
|
|
بہت زیادہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے یہ ملک اس وقت 160 سے زائد
اقسام کے نسلی گروپوں کا گھر بن چکا ہے-
|
|
یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ روس خلائی دریافتوں میں بہت
اہم کردار ادا کرتا ہے- ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ بین الاقوامی خلائی
اسٹیشنوں میں انگریزی اور روسی دونوں ہی زبانوں کو سرکاری درجہ حاصل ہے-
|
|
امریکہ کے بعد روس دوسرا ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ تارکینِ وطن موجود
ہیں اور ان کی تعداد تقریباً 12 ملین ہے-
|
|
روس کی سرحدوں کے اندر 100 سے زائد بولی جاتی ہیں اور ان میں سے بیشتر کو
سرکاری درجہ حاصل ہے-
|
|
روس دنیا میں سب سے زیادہ توانائی اور معدنی ذخائر رکھتا ہے اور یہ سب سے
زیادہ تیل یورپ کو فراہم کرتا ہے-
|
|
روس میں دنیا کے سب سے بڑے جنگلات موجود ہیں اور اسی وجہ سے اسے "Lungs of
Europe" بھی کہا جاتا ہے- یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرنے کے حوالے سے
دوسرے نمبر پر ہے-
|
|
روس کے 15 شہر ایسے ہیں جن کی آبادی 1 ملین سے زائد پر افراد پر مشتمل ہے- |