دنیا کے بدترین اور بہترین شہر٬ کراچی کا نمبر؟

یقیناً دنیا کے ہر فرد کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ کسی ایسے شہر میں رہائش اختیار کرے جہاں ہر قسم کی سہولت تو میسر ہوں لیکن ساتھ ہی زندگی انتہائی پرسکون انداز میں بھی گزرے کیونکہ شہروں میں جہاں ایک جانب سولیات کی بھرمار ہوتی ہے وہی دوسری طرف یہاں متعدد مسائل کا سامنا بھی ہوتا ہے- یہی وجہ ہے کہ شہروں میں رہنے والے افراد اکثر ذہنی دباؤ کا شکار نظر آتے ہیں-
 

image


تاہم حال ہی میں Zipjet نامی ایک بین الاقوامی سائٹ نے رہائش کے حوالے سے دنیا کے سب سے بدترین اور بہترین شہروں کی درجہ بندی پر مبنی ایک فہرست جاری کی ہے- اس فہرست میں شامل بہترین شہر وہ ہیں جہاں ہر قسم کو سہولت میسر ہونے کے باوجود شہریوں کو کسی طرح کی ذہنی اذیت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اور وہ ایک پرسکون زندگی گزار رہے ہیں جبکہ بدترین شہروں میں فراہم کی جانے والی سہولتوں سے زیادہ مسائل پائے جاتے ہیں اور ان شہرو کے رہائشی افراد مستقل ذہنی دباؤ میں گھرے نظر آتے ہیں-

ان بدترین اور بہترین شہروں کی درجہ بندی ان شہروں کی فی کس آمدنی٬ ٹریفک کی صورتحال٬ امن و امان کی صورتحال٬ پبلک ٹرانسپورٹ کی فراہمی٬ آلودگی اور دھوپ کی مقدار کی بنیاد پر کی گئی ہے- یہ تمام عوامل انسان کی صحت پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں-

اس فہرست میں عراق کے شہر بغداد کو دنیا کا سب سے بدترین شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ دنیا کا دوسرا سب سے بدترین شہر افغانستان کا شہر کابل ہے- فہرست میں شامل دیگر بدترین شہروں میں تیسرے نمبر پر نائجیریا کا شہر لاگوس٬ چوتھا سینیگال کا شہر ڈاکار٬ پانچواں مصر کا شہر قاہرہ٬ چھٹا ایران کا شہر تہران٬ ساتواں بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکہ٬ آٹھواں پاکستان کا شہر کراچی٬ نواں بھارت کا شہر نئی دہلی اور دسواں فلپائن کا شہر منیلا ہیں-
 

image

اسی طرح فہرست کے مطابق دنیا کا سب سے بہترین شہر جرمنی کا شہر Stuttgart ہے جبکہ دنیا کا دوسرا بہترین شہر لکسمبرگ کے شہر لکسمبرگ کو قرار دیا گیا ہے- بہترین شہروں کی فہرست میں زیادہ تر جرمنی کے شہر شامل ہیں-

دیگر بہترین شہروں میں تیسرے نمبر پر جرمنی کا شہر ہینوور٬ چوتھی پوزیشن پر سوئزرلینڈ کا شہر برن٬ پانچواں نمبر جرمنی کے شہر میونچ٬ چھٹا نمبر فرانس کے شہر ٬Bordeaux ساتواں برطانیہ کا شہر ایڈن برگ٬ آٹھواں آسٹریلیا کا شہر سڈنی٬ نواں جرمنی کا شہر ہمبرگ اور دسواں نمبر آسٹریا کے شہر گراز کا ہے-
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Thankfully, a new Zipjet study has done most of the work for you, by discovering the most, and least, stressful places to live in the world. Looking at a range of factors known to cause stress and have a negative impact on people’s mental health – including unemployment, debt per capita, traffic, public transport, perceived security, pollution and the amount of sunshine – the study then compared those to levels of things which can have a positive impact, such as green spaces and gender equality.