مہنگی ترین موٹر سائیکل مختلف سائز اور شکلوں میں متعارف
کروائی جاتی ہیں- چاہے یہ اسپورٹس بائیک ہوں یا پھر عوامی سڑکوں پر چلنے
والی موٹر سائیکلیں٬ ان کے ساتھ اعلیٰ قیمت کی خصوصیت ضرور منسلک ہوتی ہے-
ان موٹر سائیکلوں کو مہنگا ترین ان کی خوبصورتی اور طاقت بناتی ہے- اسی
مناسبت سے ہم یہاں آپ کو دنیا کی چند مہنگی ترین موٹر سائیکلوں کے بارے میں
بتائیں گے-
|
Kawasaki Ninja H2R
کاواساکی کے اس ماڈل 300 ہارس پاور کا انجن نصب ہے- یہ ایک مہنگی ترین موٹر
سائیکل ہے جس کی مالیت 50 ہزار ڈالر ہے- اس موٹر سائیکل کو عوامی سڑکوں پر
استعمال نہیں کیا جاسکتا-یہ موٹر سائیکل انتہائی محدود وقت کے لیے مارکیٹ
میں فراہم کی گئی- |
|
Hesketh Valiant SC
یہ بھی ایک مہنگی ترین بائیک ہے جس کی قیمت 65 ہزار 545 ڈالر ہے- اس بائیک
کے انجن کی طاقت 2100 سی سی ہے- اس بائیک کو سپر چارچڈ مونسٹر بھی قرار دیا
جاتا ہے-
|
|
Energica Ego45 Limited Edition
اس موٹر سائیکل کو آج کے اعتبار سے انتہائی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا
گیا ہے اور اسے اٹلی کی ایک کمپنی نے تخلیق کیا ہے- یہ بھی ایک مہنگی ترین
موٹر سائیکل ہے جس کی مالیت 68 ہزار ڈالر ہے-
|
|
Bimota BB3
یہ خوبصورت اور مہنگی ترین موٹر سائیکل 4 سلینڈر اور 4 اسٹروک کی
مالک ہے اور اسی وجہ سے انتہائی تیز رفتار بھی ہے- اس موٹر سائیکل کی قیمت
72 ہزار 888 ڈالر ہے-
|
|
TRON Light Cycle
انتہائی منفرد اور عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل یہ موٹر سائیکل TRON کے
شائقین کے لیے انتہائی دلچسپی کا باعث ہے- اس بائیک کی پیداوار بھی لمیٹیڈ
ایڈیشن کے ساتھ کی گئی- اس موٹر سائیکل کی قیمت 77 ہزار ڈالر ہے-
|
|