ہالی ووڈ میں اپنے جوہر دکھانے والے پاکستانی فنکار

ہم اکثر پاکستانی فنکاروں کے بھارتی فلموں میں اپنی فنکاری کے جوہر دکھانے کے حوالے سے سنتے رہتے ہیں جس سے انہیں مزید مقبولیت حاصل ہوتی ہے- لیکن متعدد پاکستانی باصلاحیت فنکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے ہالی ووڈ کے پروجیکٹس پر اپنی شاندار فنکاری کا مظاہرہ کیا ہے- چند ایسے ہی نام مندرجہ ذیل ہیں:


عدنان صدیقی
پاکستان کے معروف فنکار اور ماڈل عدنان صدیقی نے انجلینا جولی اور عرفان خان کے ساتھ مل کر ہالی ووڈ کی فلم “A Mighty Heart” میں اپنی فنکاری کے جوہر دکھائے-

image


ساجد حسن
ساجد حسن بھی پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک ایسا نام ہے جو کسی تعارف کا محتاج نہیں- ساجد حسن بھی ہالی ووڈ کی فلم “A Mighty Heart” میں کام کرچکے ہیں اور اس فلم میں انہوں نے زبیر نامی شخص کا کردار نبھایا-

image


ماہ نور بلوچ
خوبصورت پاکستانی فنکارہ ماہ نور بلوچ ہالی ووڈ کی فلم “Torn” میں اپنی فنکاری کے جوہر دکھائے- ماہ نور اس کے علاوہ بھی کئی بین الاقوامی پروجیکٹ پر کام کرچکی ہیں-

image


میشا شفیع
پاکستانی فنکارہ اور گلوکار میشا شفیع ہالی ووڈ کی مشہور فلم “The Reluctant Fundamentalist” میں اپنی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرتی ہوئی نظر آئیں-اس فلم کی کاسٹ میں اوم پوری اور شبانہ اعظمی بھی شامل تھے-

image


عاطف اسلم
پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے امریکی فلم “Man Push Cart” کے لیے تین گانے گائے-

image


اقبال تھیبا
پاکستانی فنکار اقبال تھیبا نے ہالی ووڈ کی فلم “Glee” میں ایک پرنسپل کا کردار نبھایا- اس فلم میں ہالی ووڈ کے کئی اور مشہور فنکار بھی شامل تھے جس میں رکی مارٹن اور سارہ جسیکا پارکر بھی شامل تھیں-

image

استاد نصرت فتح علی خان
پاکستان کے عظیم قوال٬ موسیقار اور گلوکار نصرت فتح علی خان نے ہالی ووڈ کی کئی مشہور فلموں اور سیریل کے لیے میوزک ترتیب دیا جس میں Natural Born Killers اور Dead Man Walking بھی شامل ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

We have heard about Pakistani stars working in Indian films and earning tremendous fame but many known Pakistani stars have also worked in Hollywood projects. Here are some Pakistani celebrities who have worked in Hollywood films and programmes.