پاکستانیوں کو نئی رشتہ کروانے والی آنٹی مبارک ہو!

 

اب رہے گا نہ کوئی کنوارا٬ یہ ہے اب کریم کا نعرہ!

آپ سوچ رہے ہوں گے یہ کوئی مذاق ہوگا؟ مشہور ٹیکسی سروس کریم (Careem) کا سائیڈ بزنس؟ یا پھر مارکیٹنگ کی کوئی نئی حکمتِ عملی؟ اگر آپ اپنے لیے یا اپنے بچوں کے لیے رشتہ تلاش کر رہے ہیں تو ٹیکسی سروس کریم سے رابطہ کریں!

جی ہاں آپ نے صحیح سنا! کریم نے بدھ کی صبح پاکستانی والدین کے مسائل کو سمجھتے ہوئے رشتہ سروس متعارف کروا دی- اب آپ نہ صرف کریم سے سفر کر کے اپنی منزل پر پہنچ سکتے ہیں بلکہ راستے میں زندگی کا ہمسفر بھی تلاش کرسکتے ہیں وہ بھی بالکل مفت!

کریم نے اپنے فیس بک کے پیج پر یہ پیغام درج کیا ہے:
 


کریم کے نمائندے سبطین نقوی کے مطابق “ یہ صرف لوگوں کے درمیان روابط قائم کرنے کا ایک طریقہ ہے جس کی مدت صرف دو دن ہے- یہ سروس کراچی٬ لاہور٬ اور اسلام آباد کے شہروں میں آج سے دستیاب ہوگی- آپ کو “Rishta ride” پہلے سے بُک کرنی ہوگی جس میں ایک رشتہ کروانے والی آنٹی آپ کے سفر میں ساتھ ہونگی- یہ رشتہ کروانے والی پیشہ ور ہیں جو ذریعہ معاش کے طور پر یہ کام کرتے ہیں- وہ آپ سے آپ کی تمام معلومات لیں گے اور آپ کی پسند کے بارے میں پوچھیں گے- اور یہ آپ سے اس کے مطابق بعد میں رابطہ کریں گے- مگر اس سے آگے کی ذمہ داری کریم کی نہیں ہوگی“-

ان کا مزید کہنا تھا کہ “ پاکستان کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور پھر بھی لوگوں سے روابط استوار کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے٬ لہٰذا یہ اقدام خاصا مناسب اور معقول ہے- آج صبح ہم نے اوسطاً 700 سواریاں بُک کی ہیں اور یہ تعداد اب بڑھ کر 1000 تک پہنچ چکی ہوگی یا ہوسکتا ہے کہ اس سے بھی تجاوز کرچکی ہو-

پاکستانی عوام کا ردِ عمل:
 


یہ رشتہ آنٹی سروس 19 سے 20 جولائی 2017 تک دستیاب ہے- اگر آپ بھی دلچسپی رکھتے تو کریم سے رابطہ کریں!

Email
Rate it:
Share Comments Post Comments
19 Jul, 2017 Total Views: 3881 Print Article Print
NEXT 
Reviews & Comments
Post your Comments Language:    
Type your Comments / Review in the space below.
Looking for a rishta? Careem it! Yes, Wednesday morning Careem jumped into the rishta service to help Pakistanis find their lifelong partner. Now, not only will the service get you to your destination but it'll also save you time by finding you a rishta while you're en route. Rishta on the go? Definitely seems like it (though we'd rather prefer food on the go).
MORE ON ARTICLES
MORE ON HAMARIWEB