مایونیز کے حیران کن کمالات٬ کئی مسائل حل

مایونیز تو یقیناً آپ نے استعمال کیا ہوگا کیونکہ سینڈوچ، برگر یا کسی بھی کھانے کی چیز میں اس کا اضافہ لذت بڑھا دیتا ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ لیموں کے عرق، انڈوں، سرکے اور مصالحوں کے مکسچر سے بننے والا مایونیز آپ کے روزمرہ کے چند حیرت انگیز مسائل بھی حل کرسکتا ہے؟ تو یہاں ڈان کے توسط سے کچھ ایسے ہی طریقے دیئے جارہے ہیں جو مایونیز کو واقعی زبردست بناتے ہیں۔


سر کی جوؤں سے نجات
اگر تو آپ کے یا گھر میں کسی فرد کے سر پر جوئیں ہوگئی ہیں اور اس سے نجات چاہتے ہیں، تو ہوسکتا ہے آپ کو حیرت ہو مگر مایونیز درحقیقت جوﺅں کے خاتمے کے لیے بہت زبردست چیز ہے کیونکہ یہ ان کا دم گھونٹ دیتا ہے، فل فیٹ مایونیز کو اپنے سر پر اچھی طرح لگائیں اور 8 گھنٹے تک کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں، آپ کا سر جوﺅں سے پاک ہوجائے گا۔

image


لکڑی کے فرنیچر کی خراشیں دور کرے
اگر فرنیچر میں کسی قسم کی خراش یا کریک موجود ہے تو آپ اس کو ٹھیک کرنے کے لیے مایونیز کو متاثر جگہ کے ارگرد لگادیں اور کچھ دن تک کے لیے چھوڑ دیں، جس کے بعد اسے کپڑے سے صاف کردیں۔

image


بالوں سے چیونگم ہٹائے
اگر بالوں میں چیونگم پھنس جائے تو اسے کاٹنے کی بجائے مایونیز کو استعمال کرکے دیکھیں، بس مایونیز کی کچھ مقدار کو بالوں کے اس حصے میں لگائیں جہاں چیونگم پھنسی ہو اور پھر سر دھوتے ہوئے چیونگم کو باہر نکال لیں۔

image


فرنیچر کو پالش کریں
لیموں کا عرق، سرکہ اور تیل کا امتزاج مایونیز کو فرینچر کی پالش کے لیے بہترین بنتا ہے، بس اسے لکڑی پر رگڑیں اور پھر ایک کپڑے سے پونچھ لیں۔

image


بالوں کو کنڈیشنر کریں
اپنے بالوں کو گرم پانی سے گیلا کریں اور پھر مایونیز کو سر پر لگا کر اسے کسی پلاسٹک کیپ سے ایک گھنٹے کے لیے ڈھانپ لیں۔ مایونیز میں موجود ویجیٹیبل آئل بالوں کو نمی اور چمک فراہم کرتا ہے، ایک گھنٹے بعد بالوں کو شیمپو سے دھولیں۔

image


گاڑیوں کے بمپر پر اسٹیکر ہٹائے
مایونیز آپ کی گاڑی کے بمپر پر لگے اسٹٰکر کو بہت آسانی سے ہٹا سکتا ہے، بس اسٹیکر کے اوپر مایونیز کو لگائیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک لگا رہنے دیں، جس کے بعد اسٹیکر کو کھینچ کر اتار لیں۔

image

دیواروں کی صفائی
اگر آپ کے بچوں نے دیوار پر مومی رنگوں سے رنگ کیے ہیں تو آپ مایونیز کی مدد سے اسے صاف کرسکتے ہیں، بس دیوار پر مایونیز کی کچھ مقدار کو لگائیں اور آدھے گھنٹے تک کے لیے چھوڑ دیں، جس کے بعد اسے اسفنج یا کپڑے سے رگڑ کر صاف کرلیں، ضرورت پڑے تو یہ عمل دوبارہ دہرائیں۔

image

چاندی کے برتن چمکائیں
آپ مایونیز کو سلور یا چاندی کی پالش کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ اس کے اندر لیموں اور سرکہ موجود ہوتے یں اور یہ دونوں سلور کی چمک بحال کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ مگر پہلے اسے کسی چھوٹے حصے پر آزما کر دیکھیں۔

image

دھوپ کی جلن سے نجات
اگر شدید دھوپ میں گھومنے پھرنے سے جلن محسوس ہورہی ہے اور فوری ریلیف چاہتے ہیں تو جلد کے متاثرہ حصے پر مایونیز کو لگا کر دیکھیں تاکہ راحت اور ٹھنڈک محسوس ہوسکے۔

image

پھنس جانے والی انگوٹھی کو نکالیں
آپ کے ہاتھ میں کوئی ٹائٹ انگوٹھی پھنس گئی ہے؟ تو مایونیز ایک اچھا لبریکینٹ ثابت ہوگا، بس اس کی کچھ مقدار کو متاثرہ حصے پر لگائیں اور انگوٹھی کو گھما کر باہر نکال لیں۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Mayonnaise is not exactly the healthiest thing in the world, but it makes for a great household and self-care item, from whitening your yellowing piano keys to adding shine and luster to your dry and brittle hair. Need to peel off your old bumper stickers from your car? Simply rub a layer of mayo onto the sticker, wait a few minutes and wipe off.