موت برحق ہے اور اس بات سے کوئی ذی ہوش انکار نہیں کرسکتا ہے- تاہم ہر
مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جب دنیا سے رخصت ہو تو اس کے لبوں پر اپنے
پروردگار کا نام ہو-
|
|
اور ایسی ہی موت نصیب ہوئی کچھ عرصہ قبل انڈونیشیا کے امام کو جس کی
ہر مسلمان کو آرزو ہوتی ہے-
جی ہاں انڈونیشیا کے معروف امام شیخ جعفر عبدالرحمان 27 رجب کو دوران تلاوت
اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے-
شیخ جعفر عبدالرحمان ٹی وی چینل پر براہ راست تلاوتِ قرآن پاک کر رہے تھے
اور سورہ ملک کی تلاوت کے دوران ہی ان کی آواز اچانک دھیمی پڑنے لگی اور
دیکھتے ہی دیکھتے ان کی روح پرواز کر گئی-
|
|
شیخ جعفر عبدالرحمان کی جس وقت موت واقع ہوئی اس لمحے ان کی زبان پر سورہ
ملک کی وہی آیت تھی جن میں اﷲ تعالیٰ موت اور زندگی کے بارے میں بیان کیا
ہے- ان تمام لمحات کو کیمروں نے ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لیا- |
|
|