رمضان٬ ہمارے وہ ارادے جن پر ہم قائم نہیں رہتے

ماہِ رمضان کا آغاز ہوچکا ہے اور مسلمان روزے رکھنے اور عبادات کی ادائیگی میں مصروف ہیں- ہم میں سے ہر شخص اس ماہِ مقدس کے حوالے سے خود سے کئی وعدے یا ارادے کرتا ہے- تاہم آغاز میں تو ہم ان وعدوں یا ارادوں پر قائم رہتے ہیں لیکن جلد ہی انہیں بھولنا شروع ہوجاتے ہیں- اگر آپ بھی اس ماہ وعدوں کی کشتی میں سوار ہیں تو پھر مندرجہ ذیل باتیں آپ سے بھی تعلق رکھتی ہیں- لیکن رمضان مندرجہ ذیل چیزوں پر عمل کرنے اور انہیں اپنی عادت بنانے کا ایک بہترین موقع ہے- یاد رکھیے یہ سنہری موقع سال میں صرف ایک بار آتا ہے- اب بھی کچھ نہیں بگڑا٬ آپ کا پختہ ارادہ آپ کی زندگی سنوار سکتا ہے-


Be Punctual
رمضان خود کو وقت کا پابند بنانے کے حوالے سے ایک بہترین موقع ہوتا ہے- ہم رمضان میں خود سے وعدہ کرتے ہیں کہ اپنے وقت کو بہترین انداز میں ترتیب دیں گے- لیکن ہمارا یہ وعدہ صرف شروع کے 3 سے4 روزوں تک ہی قائم رہتا ہے اور ہم دوبارہ اپنی پرانی زندگی کی بےترتیبی کی جانب سے لوٹنا شروع ہوجاتے ہیں- کوشش کیجیے کہ اس موقع کا فائدہ اٹھا لیں-

image


Eat Healthy
اکثر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ روزہ رکھنا صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے اور اس بات میں یقیناً کوئی شک بھی نہیں ہے- لیکن وہ یہ سب افطاری کے وقت بھول جاتے ہیں اور دسترخوان پر موجود تمام اشیاﺀ کے ساتھ انصاف کرنا ضروری سمجھتے ہیں- لیکن ان کی یہ عادت صحت پر منفی اثرات مرتب کرنے لگتی ہے-

image


Pray properly
رمضان میں نمازوں کی ادائیگی اور قرآنِ پاک کی تلاوت کا اہتمام انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ کیا جاتا ہے اور اکثر افراد اس ماہ میں اپنی عبادات کو باقاعدگی پیدا کرنے کا ارادہ بھی کرتے ہیں- لیکن یہ افطاری ایسے بھرپور انداز میں کرتے ہیں کہ اس کے بعد ان پر سستی چھا جاتی ہے- اور اس کے نتیجے میں ان کا ارادہ تکمیل کو نہیں پہنچ پاتا-

image


Be a better person
رمضان ایک دوسرے کو سمجھنے اور برداشت کرنے کا نام بھی ہے- ہم اس ماہ میں خود کو تحمل مزاج اور درگزر کرنے والا بنانا تو چاہتے ہیں لیکن تھوڑا سا ٹریفک جام دیکھ کر ہماری قوتِ برداشت ختم ہونے لگتی ہے اور ہمارا رویہ گزشتہ زندگی والا ہونے لگتا ہے- جبکہ یہی موقع ہمیں صبر و استقامت سکھاتا ہے-

image


Be more charitable
رمضان ہمیں بانٹنے٬ تقسیم کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے- ہم زیادہ سے زیادہ دوسروں کی مدد کرنے کا ارادہ تو کرتے ہیں لیکن جب وقت آتا ہے تو ہاتھ کھینچنا شروع کردیتے ہیں- یہاں تک کہ رمضان میں دوسروں کی مدد کر کے ڈھیروں ثواب کمانے کا یہ قیمتی اور سنہرا موقع ہمارے ہاتھ سے چلا جاتا ہے- کوشش کیجیے کہ جہاں تک ممکن ہو دل کھول کر غریبوں اور مستحقین کی مدد کیجیے-

image


Share food with others
یوں تو پڑوسیوں اور مستحقین کو افطاری بھیجنا ہمارے ہاں کی روایت ہے لیکن اب یہ روایت بھی دم توڑتی جارہی ہے- اکثر خواتین اس کا ارادہ تو کرتی ہیں لیکن کچن کی گرمی سے گبھرا کر اس کام کو دوسرے دن کے لیے رکھ چھوڑتی ہیں- اور پھر اسی کشمکش میں مکمل ماہِ رمضان ہم سے رخصت ہوجاتا ہے-

image

Not shop too much
یہ ایک دلچسپ بات ہے کہ اکثر افراد بالخصوص خواتین رمضان میں عید کی شاپنگ کے حوالے سے غیر ضروری اخراجات سے گریز کرنے کا ارادہ کرتی ہیں لیکن جیسے ہی انہیں کسی مشہور برانڈ کی نئی کلیکشن کا علم ہوتا ہے یہ ارادہ بھی ہوا میں کہیں تحلیل ہوجاتا ہے-

image

Not complain
چاہے پیاس ہو٬ بھوک ہو٬ گرم موسم ہو یا پھر دفتری اوقات ہمیں امید ہے کہ کوئی بھی ماہِ رمضان میں اس بارے میں شکایت نہیں کرے گا- ہم سب اس بات سے واقف ہیں کہ یہ ماہ کیسے گزرتا ہے؟ بس ہمیں اس ماہِ مقدس میں زیادہ سے زیادہ اپنی عبادات اور استغفار پر توجہ دینی چاہیے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Ramadan has finally begun. Earlier, everyone make many promises to themselves of how they will be spending the holy month. However, once it starts, most of the promises are forgotten. If you happen to be in the same boat, you will certainly relate to this.