مسلمان نوجوان کا کارنامہ٬ دنیا کا سب سے ہلکا سیٹیلائٹ ایجاد

 

حال ہی میں بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان نوجوان نے ایک ایسا سیٹیلائٹ تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جسے دنیا کا سب سے چھوٹا دنیا کا سب سے ہلکا سیٹیلائٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

18 سالہ رفعت شاہ رخ کے تیار کردہ اس سیٹیلائٹ کا وزن صرف 64 گرام ہے اور اسے ناسا کے تعاون سے منعقد ہونے والے ایک مقابلے میں منتخب کیا گیا ہے- اب دنیا کے اس سب سے کو وزن کے حامل سیٹیلائٹ کو رواں سال جون میں مدار میں بھی بھیجا جائے گا-
 


اور امریکی خلائی ایجنسی ناسا ہی اس سیٹیلائٹ کو مدار میں چھوڑنے کے انتظامات بھی کرے گی-

رفعت کے ایجاد کردہ اس سیٹیلاث کے ڈیزائن کو 'کیوبز ان سپیس' نامی مقابلے میں منتخب کیا گیا جسے ناسا اور آئیڈوڈل کمپنی نے منعقد کرایا تھا۔

اس سیٹیلائٹ کا نام بھارتی کے سابق صدر اور سائنسدان اے پی جے عبدالکلام کے نام پر کلام سیٹ (KalamSat) رکھا گیا ہے۔
 


رفعت کے مطابق ان کا تخلیق کردہ یہ سیٹیلائٹ مدار کے ذیلی حصے میں 4 گھنٹے تک پرواز کرے گا جبکہ اس دوران یہ انتہائی کم قوتِ ثقل کے حامل ماحول میں 12 منٹ تک اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا-

رفعت کا مزید کہنا تھا کہ “ دنیا کے اس سب سے ہلکے سیٹیلائٹ میں ایک نئے کمپیوٹر کے علاوہ 8 دیسی قسم کے سینسر نصب ہوں گے جو کہ رفتار٬ گردش اور زمین کی قوتِ ثقل کی پیمائش کریں گے“-
 


“ اور میں اس نئے سیٹیلائٹ کی مدد سے تھری ڈی پرنٹڈ کاربن کی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں“-

رفعت شاہ رخ اس وقت چنئی میں اس وقت سپیس کڈز انڈیا میں ایک رہنما سائنسدان کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے اور یہ سیٹیلائٹ ان کی پہلی ایجاد نہیں ہے-
 


اس سے قبل رفعت صرف 15 سال کی عمر میں ہیلیم ویدر بلون یا غبارہ بھی تخلیق کر چکے ہیں- یہ غبارہ ملکی سطح پر منعقد ہونے والے ایک مقابلے کے لیے تیار کیا گیا تھا-
 
Email
Rate it:
Share Comments Post Comments
17 May, 2017 Total Views: 2111 Print Article Print
NEXT 
Reviews & Comments
دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے اور ہم لوگ گو نواز گو اور رو عمران رو سے آگے نہیں جا سکتے۔ ہر روز آئے دن دھرنے اور احتجاجوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ ملک میں جب سے ترقی کا کام شروع ہوتا ہے تو بیرونی اشاروں پر ہمارے کچھ سیاسی لوگ احتجاج کی تیاریوں میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ انڈیا کہاں سے کہاں پہنچ گیا اور ہم وہی کے وہیں ہیں اللہ پاک ہمارے سیاستدانوں کو عقل دے کہ ملک کو آگے بڑھنے دیں آمین
By: Zaib, Islamabad on May, 17 2017
Reply Reply
0 Like
Post your Comments Language:    
Type your Comments / Review in the space below.
An Indian teenager has built what is thought could be the world's lightest satellite, which will be launched at a Nasa facility in the US in June. Rifath Shaarook's 64-gram (0.14 lb) device was selected as the winner in a youth design competition.
MORE ON ARTICLES
MORE ON HAMARIWEB