دنیا کی “ ناکام “ اشیاﺀ کا میوزیم٬ کیا کیا رکھا گیا؟

ہر کامیاب چیز بہت جلد لوگوں کے دل میں اپنا گھر بنالیتی ہے اور ہم ایک طویل وقت تک ان کامیاب اشیاﺀ کو یاد رکھتے ہیں جبکہ ناکام اشیاﺀ کو ہم نظر انداز کردیتے ہیں اور انہیں کبھی حاصل بھی نہیں کرنا چاہتے- لیکن سوئیڈن میں ایک ایسا میوزیم کھولا جانے والا ہے جہاں ایسی اشیاﺀ رکھی جائیں گی جو کامیابی حاصل نہیں کرسکیں- “Museum of Failures” نامی یہ میوزیم ڈاکٹر سیموئیل ویسٹ کی ایجاد ہے- ڈاکٹر سیموئیل 7 سالوں تک ناکامی اور کامیابی اور ان دونوں کے بارے میں لوگوں کی رائے کا مطالعہ کیا- ڈاکٹر سیموئیل کے اس میوزیم کا افتتاح رواں سال جون میں کیا جائے گا اور آغاز میں دنیا بھر کی 60 سے زائد ناکام اشیاﺀ کی نمائش کی جائے گی- اس میوزیم میں رکھی جانے والی چند ناکام اشیاﺀ کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے-
 

image
دی ٹوئٹر پیک ایک ایسی ڈیوائس تھی جس کی مدد سے ٹوئٹ کی جاسکتی تھی اور یہ ڈیوائس سال 2008 میں متعارف کروائی گئی تھی- تاہم یہ مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہی-
 
image
یہ محفوظ شدہ گوشت کا پیکٹ تھا جسے ٹوتھ پیسٹ بنانے والی مشہور کمپنی کولگیٹ نے متعارف کروایا- تاہم اس کمپنی کی یہ پروڈکٹ کوئی خاص پذیرائی نہ حاصل کرسکی-
 
image
Harley-Davidson موٹر سائیکل تیار کرنے والی دنیا کی مقبول ترین کمپنی ہے- اس کمپنی نے اپنا پرفیوم بھی متعارف کروایا لیکن اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا- ڈاکٹر سیموئیل ویسٹ کے مطابق “ یہ پرفیوم بری طرح ناکام ہوا“-
 
image
ایپل ٹیکنالوجی کی دنیا کا ایک جانا مانا نام ہے- لیکن ایپل کی بھی ایک پروڈکٹ “ایپل نیوٹن“ صارفین کے درمیان کوئی خاص مقبولیت حاصل نہ کرسکی- یہ ابتدائی پی ڈی اے تھا-
 
image
1989 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے ایک گیم متعارف کروایا گیا جس میں جائیداد کی خرید و فروخت کی جاتی تھی- تاہم یہ گیم پسند نہیں کیا گیا اور جلد ہی بند ہوگیا-
 
image
یہ تھا سونی بیٹامکس ویڈیو کیسٹ پلئیر جو کہ اپنے حریفوں کا مقابلہ نہ کرسکا اور جنگ ہار گیا-
 
image
سال 2006 میں مشہور زمانہ کمپنی کوکا کولا نے کوکا کولا بلیک کے نام سے ایک پروڈکٹ متعارف کروائی جو سافٹ ڈرنک کا کافی فلیور کا ورژن تھا-
 
image
دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کا گوگل گلاس کوئی ماضی کا قصہ نہیں- ٹیکنالوجی کی دنیا میں گوگل کی حالیہ ایجاد اب تک کوئی خاص کارنامہ سرانجام نہیں دے پائی-
 
image
یہ کوڈک کا ڈیجیٹل کیمرہ تھا جو کہ 1990 میں متعارف کروایا گیا لیکن مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Every successful product launch is usually preceded by a string of failures, but we only remember the winners and ignore the failures and pretend they never happened. A new museum is set to open in Sweden that hopes to make this right.