رنگ بدلتا گرگٹ کئی منفرد خصوصیات اور حقائق کا مالک

انتہائی عجیب و غریب ظاہری شکل کے مالک گرگٹ کو جانوروں کی دنیا کی ایک دلچسپ مخلوق قرار دیا جاتا ہے- عام طور پر لوگ اس جانور کو رنگ بدلنے کی خصوصیت کے حوالے سے جانتے ہیں لیکن گرگٹ اس کے علاوہ بھی کئی منفرد صلاحیتیں رکھتا ہے اور چند حیرت انگیز حقائق کا مالک بھی ہے- آئیے آج آپ کو گرگٹ سے وابستہ چند ایسی ہی انوکھی باتیں بتاتے ہیں جن سے آپ واقف نہیں-
 

image
گرگٹ کا مسکن آبی جنگلات٬ پہاڑ اور صحرا ہوتے ہیں لیکن تمام گرگٹ صرف گرم علاقوں میں ہی پائے جاتے ہیں-
 
image
گرگٹ دنیا کے مختلف حصوں میں پائے جاتے ہیں جن میں جنوبی یورپ٬ جنوب مشرقی ایشیا٬ ہوائی٬ کیلیفورنیا اور فلوریڈا شامل ہیں- لیکن پوری دنیا میں موجود گرگٹ کی 200 اقسام میں سے تقریباً نصف اقسام صرف مڈغاسکر میں پائی جاتی ہیں-
 
image
گرگٹ کو انگریزی زبان میں “chameleon” کہا جاتا ہے اور یہ ایک لاطینی لفظ ہے جس کے معنی زمین کا شیر کے ہیں-
 
image
یہ جانور 70 سینٹی میٹر تک بڑا ہوسکتا ہے- Parson کے گرگٹ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی گرگث کی اقسام میں ہوتا ہے-
 
image
دنیا کا سب سے چھوٹا گرگٹ leaf chameleon ہوتا ہے جو کہ صرف 1.6 سینٹی میٹر تک بڑا ہوتا ہے- اور یہ اب تک دریافت کیا گیا ریڑھ کی ہڈی والا سب سے چھوٹا جانور بھی ہے-
 
image
گرگٹ کی آنکھیں منفرد ہوتی ہیں کیونکہ یہ بڑی ہونے کے علاوہ ایک ہی وقت میں دو سمتوں میں دیکھ سکتی ہیں-
 
image
آنکھوں کی طرح گرگٹ کی زبان بھی انوکھی ہوتی ہے- اس کی زبان اس کے جسم سے دو گنا زائد لمبی ہوتی ہے اور یہ اپنا شکار اپنی زبان کی مدد سے ہی تیزی کے ساتھ قابو کرتے ہیں-
 
image
عام طور پر گرگٹ کیڑے کھاتے ہیں لیکن بڑی جسامت کے حامل گرگٹ چھپکلیاں یہاں تک کہ پرندے بھی کھا جاتے ہیں-
 
image
سانپوں کی مانند گرگٹ کے بھی بیرونی یا درمیانی کان نہیں ہوتے اور نہ ہی ان کے کان کھلے ہوتے ہیں اور نہ کوئی کانوں کا پردہ ہوتا ہے- تاہم یہ بہرے بھی نہیں ہوتے اور ایک مخصوص حد تک کی آواز سن سکتے ہیں-
 
image
عام خیال کے برعکس جب گرگٹ اپنی جلد کا رنگ تبدیل کرتا ہے تو وہ ماحول میں خود کو چھپانے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ اکثر اس طرح وہ اپنے جسم کے درجہ حرارت پر قابو پاتا ہے٬ دوسرے گرگٹ سے رابطہ کرتا ہے یا پھر اپنے جذبات کا اظہار کرتا ہے-
 
image
یمن اور سعودی عرب کے خشک پہاڑوں پائے جانے والے گرگٹوں کے سر مخصوص انداز میں بڑے ہوتے ہیں اور انہیں casque کہا جاتا ہے-
 
image
گرگٹ عام طور پر جنگلوں میں 2 سے 3 سال تک زندہ رہتے ہیں لیکن انہیں قید میں 10 سال تک زندہ رہنے کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Known for their bizarre appearance and unique abilities, chameleons are undoubtedly one of the most interesting creatures in the animal kingdom. You probably know they can change their skin color but do you know where chameleons live or how many chameleon species there are?