اطالوی ریسٹورنٹ٬ 5 سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ منع ہے

نارتھ کیرولینا کے علاقے Mooresville میں واقع ایک اطالوی ریسٹورنٹ کے مالک کے متنازعہ فیصلے نے اس کے ریسٹورنٹ کو زوال دینے کے بجائے مزید ترقی دے دی-

جی ہاں متعدد گاہکوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد ریسٹورنٹ کے مالک Pasquale Caruso نے اپنے ریسٹورنٹ میں 5 سال کم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی-
 

image

باجود اس کے کہ Caruso کے اس متنازعہ فیصلے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا پھر بھی ریسٹورنٹ کے مالک کا دعویٰ ہے کہ اس کا ریسٹورنٹ بھرپور ترقی کر رہا ہے-

Caruso کا کہنا تھا کہ “ یہ ایک روایتی٬ بہترین اور پرسکون ریسٹورنٹ ہے لیکن یہاں آنے والے بچوں کی چیخ و پکار اور ان کے بلند آواز میں آئی پیڈ کے استعمال سے دیگر کسٹمرز متاثر ہورہے تھے اور ان کی طرف مسلسل شکایات موصول ہورہی تھیں- یہاں تک کہ کئی گاہگ بچوں کے پریشان کرنے کی وجہ سے ریسٹورنٹ چھوڑ کر بھی چلے گئے“-

“ دوسری جانب والدین بھی اپنے بچوں کی روک تھام نہیں کرتے تب ہی میں نے اس طرح کی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا- اگرچہ میں خود اس فیصلے سے خوش نہیں لیکن ہمارے کاروبار کو جاری رکھنے کے لیے یہ بہترین تھا“-
 

image


جہاں ایک جانب ریسٹورنٹ کے مالک کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں دوسری طرف کئی لوگ اسے ایک جرات مندانہ اور درست فیصلہ بھی قرار دے رہے ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE:

After receiving several complaints from loyal customers, the owner of an upscale Italian restaurant in Mooresville, North Carolina, has taken the controversial decision to ban children under the age of five. And, despite facing some backlash on social media, he claims that business has grown significantly.