چند پاکستانی چیزیں جو آپ کو دنیا میں کہیں نہیں ملیں گی

پاکستان محبت کرنے والوں کا گھر ہے- یہاں آپ کا واسطہ مختلف اقسام کے لوگوں٬ رویوں٬ چیزوں وغیرہ سے پڑتا ہے- پاکستان کی ہر بات انوکھی اور دیگر ممالک سے جداگانہ ہے- آپ دنیا میں کہیں بھی چلے جائیں لیکن آپ پاکستان کو کسی صورت بھول نہیں سکتے- ہم یہاں آپ کے سامنے چند ایسی پاکستانی چیزوں کا ذکر کریں گے جو آپ کو دنیا میں کہیں بھی دیکھنے کو نہیں ملیں گی-
 

image
پاکستان میں ہر سگنل پر مانگنے والوں کی چند مخصوص دعائیں ضرور سننے کو ملتی ہیں ٬ جیسے کہ اﷲ تمہیں مرسڈیز دے٬ یا پھر اﷲ تم دونوں کی جوڑی سلامت رکھے (چاہے وہ دونوں بھائی بہن ہی کیوں نہ ہوں)-
 
image
انڈے والا برگر تو آپ کو پاکستان کے ہر شہر میں ملے گا اور یہ ہمارے ملک کی خاص ڈش بھی ہے- تاہم باہر کسی ملک میں اس ڈش کا ملنا ذرا مشکل ہے-
 
image
راہ چلتے ایسے مددگار ضرور دکھائی دیتے ہیں جو موٹر سائیکل پر سوار خواتین کو دوپٹہ یا چادر سنبھالنے کی تنبیہ کر رہے ہوتے ہیں یا پھر کار میں سوار خواتین کو کچھ ایسے انداز سے بتاتے ہیں “ آپ کا دوپٹہ دروازے میں پھنسا ہوا ہے“- (ویسے یہ ایک اچھا عمل ہے)-
 
image
دیسی سوڈا پاکستانیوں کا سب سے پسندیدہ مشروب ہے- اس سے زیادہ تروتازہ کیا ہوسکتا ہے بالخصوص جب غذا ہضم کرنی ہو تو-
 
image
آپ کے دروازے پر سبزی والے کا آنا صرف ہمارے پیارے ملک میں ہی ممکن ہے جہاں آپ اپنی گلی میں ہی سبزی خرید لیتے ہیں-
 
image
پاک بھارت کا میچ ہو تو پاکستانی تمام اختلاف بھلا کر صرف پاکستان کی ٹیم کو سپورٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں- یہاں تک کہ جو کرکٹ میچ دیکھنا پسند نہیں کرتے وہ بھی پاکستانی ٹیم کی جیت کے لیے دعا گو ہوتے ہیں-
 
image
گول گپے والے اور گول گپوں کے شوقین افراد آپ کو پاکستان کے ہر شہر میں ضرور دکھائی دیں گے- ان پر ہاتھ صاف کرنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے-
 
image
حلوہ پوری کو پاکستان کا دیسی ناشتہ کہا جائے تو کسی حد تک بےجا نہ ہوگا-
 
image
اکثر پاکستانی اپنے من پسند ڈراموں کو بار بار دیکھنا پسند کرتے ہیں- ایسے پاکستانیوں سے صرف پاکستان میں ہی ملا جاسکتا ہے-
 
image
کیا آپ جانتے ہیں کوک اسٹوڈیو پاکستان کی ہی ایجاد ہے- اس کے بانی پاکستان پاپ بینڈ وائٹل سائن کے روحیل حیات ہیں- کوک اسٹوڈیو پاکستان سے متاثر ہو کر دیگر ممالک نے بھی اسی طرز کے پروگراموں کا آغاز کیا جن میں بھارت٬ عرب ممالک اور افریقی ممالک شامل ہیں- لیکن کوئی بھی کوک اسٹوڈیو پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکا-
 
image
پاکستان دنیا کی چند انتہائی مقبول شخصیات کا گھر بھی کہلاتا ہے- جیسے نصرت فتح علی خان٬ مہدی حسن٬ نور جہاں٬ فیض احمد فیض٬ عابدہ پروین اور کئی دوسری ایسی شخصیات جو پاکستان کا فخر ہیں-
 
image
پاکستان کئی پرکشش افراد کا گھر بھی ہے- جیسے کہ فواد خان جن کا شمار ایشیا کے پرکشش ترین مردوں ہوتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan is home, it is love. You can never thank Mr. Jinnah, and many others, enough who worked so hard and sacrificed so much to give us a country to call our own. No matter where you go in the world, you cannot deny the fact that Pakistan, Pakistan hai. Iski baat hi aur hai.