جنوبی کوریا کی عوام اور دلچسپ حقائق جو آپ نہیں جانتے

مختلف ممالک کی عوام کی عادات اور ثقافت کے بارے میں جاننا اکثر لوگوں کی خواہش ہوتی ہے- اور جو لوگ ان ممالک کی سیر کر کے اپنی اس خواہش کو پورا نہیں کرپاتے ان کے لیے انٹرنیٹ نے پےپناہ آسانی پیدا کردی ہے- اب مختلف ممالک کی عوام کے عادات اور رہن سہن کے بارے میں انٹرنیٹ کی مدد سے گھر بیٹھے ہی جانا جاسکتا ہے- ایسے ہی لوگوں کی خواہش کو مدِنظر رکھتے ہوئے آج ہم نیو کے توسط سے جنوبی کوریا کے شہریوں کی عادات کے بارے میں بتائیں گے کہ جنوبی کوریا کے شہریوں کی عادات کیسی ہیں اور وہ کیا پسند کرتے ہیں؟


پلاسٹک سرجری کی شیدائی قوم
جنوبی کوریا کے شہری جن میں خواتین کی تعداد سب سے زیادہ پلاسٹک سرجری کروانے کے لیئے بے تاب رہتے ہیں ۔تقریبا َہر عمر کے مرد وخواتین پلاسٹک سرجری ضرور کرواتے ہیں۔ہر پانچواں شہری اپنی پلاسٹک سرجری کروا چکا ہے-

image


دانتوں کی دیکھ بھال کرنا
دانتوں کی دیکھ بھال کے لیے جنوبی کورین شہری ہمیشہ ہی کوشش میں رہتے ہیں۔ چائے ،کافی بھی پئیں تو دانت کی صفائی لازمی سمجھتے ہیں۔ اس لیے کورین شہریوں کے دانت ہمیشہ چمکتے دکھائی دیتے ہیں۔

image


نظر کمزور
جنوبی کورین شہریوں کی بڑی تعداد کی نظر کمزور ہے۔تاہم اس کے باوجود وہ اپنے کام نہیں چھوڑتے۔

image


کاسمیٹک کا استعمال
تقریباً ہر جنوبی کورین خاتون کاسمیٹک کا استعمال کرتی ہے۔ تاہم ہر مرد اپنے بالوں کا خیال ضرور رکھتا ہے۔

image


کھانے کے شوقین
جنوبی کورین پاشندے کھانے کے انتہائی شوقین ہوتے ہیں ۔ نت نئے کھانے بنانا اور کھانا ان کے روزمرہ کا معمول ہے ۔

image


سرخ سیاہی سے لکھنا
جنوبی کورین شہری سمجھتے ہیں کہ اگر وہ اپنے دوست کا نام سرخ روشنائی سے لکھ دیں گے تو ان کے دوست کو قریبی دنوں میں کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔ اس لیے کورین شہری بہت ہی کم سرخ روشنائی استعمال کرتے ہیں۔

image


ایک دوسرے کو ملنا
جنوبی کورین شہری ایک دوسرے کو ملتے وقت بہتر بہت توجہ سے ملتے ہیں۔

image

نئی اور جدید ٹیکنالوجی
جنوبی کورین شہری نئی اور جدید ٹیکنالوجی کے شیدائی ہیں اور انہیں ہر وقت نئی ٹیکنالوجی استعمال کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
image

انٹرنیٹ ایکسپلورر کا استعمال
جنوبی کوریا کے تقریباَ تمام شہری انٹرنیٹ ایکسپلورر کا استعمال کرتے ہیں ۔دوسرے براﺅزر کا استعمال بہت ہی کم ہوتا ہے ۔
image

پڑھائی پر توجہ
جنوبی کوریا کے بچے پڑھنے کے معاملے میں باقی دوسرے ممالک سے بہت آگے ہیں۔ پڑھنے کا بچپن سے شوق مرتے دم تک رہتا ہے ۔
image

ملٹری سروس
ہر کورین شہری کو اکیس ماہ کے لیے ملٹری ٹریننگ حاصل کرنا لازم ہے ۔اور یہ کارنامہ 28سال سے پہلے انجام دینا پڑتا ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE:

While its noisy northern neighbor usually gets all the attention, South Korea is a pretty awesome place. It has survived Japanese colonization, Soviet meddling, and North Korean threats to become the world’s 12th-largest trading nation. South Korea produces the LG TVs, Hyundai cars and Samsung phones we use every day. However, there’s a lot more to South Korea than technology and Gangnam Style.