پاکستان: راما میڈوز٬ سیاحوں کی نظروں سے اوجھل طلسماتی وادی

گلگت بلتستان کے علاقے استور کے نزدیک واقع راما میڈوز کا شمار پاکستان کی خوبصورت ترین وادیوں میں ہوتا ہے- اس وادی کی خاصیت یہاں کے لہلاتے سرسبز مرغزار٬ بلند و بالا پہاڑ٬ دلکش جھیل اور اونچے درخت ہیں- غرض یہ کہ دلکش اور خوبصورت قدرتی مناظر کی تصاویر کے لیے یہ ایک بہترین مقام ہے-

راما میڈوز سطح سمندر سے 3300 میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور تقریباً سارا سال ہی برف سے ڈھکا رہتا ہے- اس وادی کی حقیقی خوبصورتی کا نظارہ صرف موسمِ گرما میں ہی ممکن ہے-
 

image

راما میڈوز سے مشرق کی طرف سفر کر کے آپ نانگا پربت پر بھی پہنچ سکتے ہیں جسے دنیا کا آٹھواں بلند ترین پہاڑ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور اس سفر کی اہمیت کا اندازہ صرف چوٹیاں سر کرنے والے افراد ہی لگا سکتے ہیں-

اس وادی میں بےپناہ سفیدے٬ دیودر اور صنوبر کے درخت پائے جاتے ہیں لیکن بڑے پیمانے پر ہونے والی جنگلات کی کٹائی نے اس مقام پر موجود جنگل کو بھی کافی نقصان پہنچایا ہے-
 

image


صنوبر کے درختوں کا اس علاقے میں غلبہ ہے جبکہ راما میڈوز میں بڑی تعداد میں سدا بہار سرسبز پودے بھی پائے جاتے ہیں جو کہ اس وادی کے حسن کو چار چاند لگاتے ہیں-اور اسی ہریالی کے باعث موسمِ گرما میں یہ وادی ایک بہترین تفریحی مقام کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیتی ہے-

راما میڈوز میں پائی جانے والی ایک خوبصورت جھیل جسے راما جھیل کے نام سے جانا جاتا ہے٬ وادی استور سے 9 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے- یہ خوبصورت جھیل اور یہاں کی تازہ ہوا کسی بھی شخص کو ہوش سے بیگانہ کرسکتی ہے-
 

image

Choungrah گاؤں سے راما جھیل تک پہنچنے کا راستہ بھی انتہائی دلکش ہے اور یہاں کے خوبصورت نظارے بھی سیاحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں-

راما میڈوز میں دو قیام گاہیں موجود ہیں جن میں سے ایک پی ٹی ڈی سی نے حال ہی میں تعمیر کی ہے جبکاہ دوسری فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کی قائم کردہ ہے- اور اس وادی میں تاروں بھرے آسمان کے ساتھ رات گزارنا اور کہکشاں کا حسین نظارہ کرنا ہر سیاح کے لیے ہمیشہ کے لیے یادگار بن جاتا ہے-
 

image

اس کے علاوہ نانگا پربت پر غروبِ آفتاب کا شاندار نظارہ بھی یقیناً ہر سیاح کی اولین ترجیح ہوتی ہے-

تفریح کے طور پر پیدل چلنے والوں اور پہاڑی چوٹیاں سَر کرنے کے شوقین افراد کے لیے یہاں متعدد راستے موجود ہیں جو کہ نانگا پربت تک ان افراد کی رسائی ممکن بناتے ہیں- غرض یہ کہ راما میڈوز ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے بھی کسی جنت سے کم نہیں-
 

image

راما میڈوز ایک ایسا خوبصورت اور حسین مقام ہے جو آپ کو یہاں بار بار آنے پر مجبور کرتا ہے- اس جگہ پر آپ اپنے خاندان کے ساتھ ایک بہترین وقت گزار سکتے ہیں اور اس وقت کو ہمیشہ کے لیے ایک خوشگوار یاد میں تبدیل کرسکتے ہیں-
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Situated near Astore in Gilgit-Baltistan, Rama Valley is considered as one of the most beautiful valleys in Pakistan. Featuring flowing green meadows, striking trees and blooms, a pristine lake, mountain vistas and a tranquil ambiance, you will find Rama Meadows to be a picture perfect destination.