پریشان افراد سے چند باتیں ہرگز نہیں کرنی چاہئیں

اکثر آپ نے دیکھا ہو گا کہ پریشان اور اداس افراد کو جب آ پ کچھ کہتے ہیں تو بجائے آپ کی بات سننے کے غصے میں آ جاتے ہیں۔ جس سے سمجھانے والا خود بھی پریشانی کا شکار ہو جاتا ہے۔ تاہم ماہرین نے کچھ ایسے طریقے یا الفاظ بتائے ہیں جن کا استعمال افسردہ، پریشان حال فرد کے لیے بہترین دوا ثابت ہو سکتا ہے۔ وہ طریقے کیا ہیں چلیں ہم آپ نیو کے توسط سے بتاتے ہیں۔


مدد
کبھی کسی افسردہ فرد (مرد ، خاتون ) کو یہ الفاظ مت کہیں ” چلو چھوڑو دنیا میں تم سے بھی زیادہ پریشانیاں ہیں “۔ ماہرین کے مطابق ایسے فرد کو یہ الفاظ کہنے چاہیئے ”مجھے بڑا افسوس ہے ،بتاﺅ میں تمھاری کیسے مدد کرسکتا ہوں “۔

image


یقین
2۔ ”تم اپنے آپ پر یقین رکھو ، کل بہتر ہو گا “ اس کی جگہ پر اگر یہ الفاظ استعمال کیئے جائیں تو بہت بہتر ہو سکتاہے ” تمام مسائل کو زینہ بہ زینہ دیکھو ،میں ہر قدم پر تمھارے ساتھ ہوں “-

image


حالات کا سامنا
تمھیں یہ روکنا ہوگا اس جملے کے مقابلے میں ”مجھے بڑا افسوس ہے، مگر ہم دونوں مل کر ان حالات کا سامنا کریں گے “۔

image


حل
تم ہی اس سے نمٹو گے /گی۔ ان الفاظ کو مت اد کریں بلکہ اس کی جگہ پر ” تمھیں اس مسئلے کو اکیلے حل نہیں کرنا میں بھی ساتھ دوں گا/گی “۔

image


زندگی
کسی کے جانے سے زندگی نہیں رکتی اس کی جگہ پر یہ الفاظ بہتر ہو سکتے ہیں” زندگی میں اور بہت چیزیں پڑی ہیں ، چلو آﺅ ہم انہیں تلاش کرتے ہیں “۔

image


مسئلہ سمجھنے کی کوشش
مجھے پتہ ہے تم پر کیا گزر رہی ہوگی ،مجھے بھی ایسی صورتحال ایک بار پیش آئی تھی “اس کی بجائے یہ کہیں میں نہیں سوچ نہیں سکتا کہ تم کس مرحلے سے گزر رہے ہو،تاہم میں تمھارا مسئلہ سمجھنے کی پوری کوشش کروں گا /گی ۔

image

اداس رہنا
تم تو ہمیشہ پریشان رہتے ہوں اگر اس کی بجائے یہ الفاظ ادا کر لیے جائیں تو بہتر رہے گا۔” مجھے تمھارا اداس رہنا بالکل اچھا نہیں لگتا ۔چلو اس مسئلے کو حل کر تے ہیں “۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Depression doesn’t play favorites. Men and women, the young and the old, and even those people who seemingly have everything can suffer from the complex disorder that makes all facets of life just so hard.