مختلف گھریلو مسائل سے نجات کے چند آسان ٹوٹکے

گھر میں اکثر ہمارا واسطہ چند چھوٹی چھوٹی مشکلات سے پڑتا رہتا ہے جو کہ ہمیں گھریلو کام کاج میں پیش آتی ہیں- ان مشکلات میں سے ایک بڑی مشکل جو اکثر ہمیں درپیش رہتی ہے وہ ہے چند گھریلو یا عام اشیاﺀ کی صفائی٬ جس کی وجہ سے زندگی کسی حد تک پیچیدگی کا شکار ہوجاتی ہے- لیکن یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے اور ہم چند مفید طریقہ کار یا تراکیب کا استعمال کرتے ہوئے ان مشکلات سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں اور اپنی زندگی کو آسان بنا سکتے ہیں-


Lemons
ویسے تو لیموں تقریباً ہر چیز صاف کرسکتا ہے لیکن اسے مائیکروویو کی صفائی کے لیے بہترین جانا جاتا ہے- بس لیموں کو ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک پیالے میں پانی میں ڈال کر 45 سیکنڈ تک مائیکروویو کیجیے- اب آسانی سے داغ دھبے صاف کرلیں-

image


Squeegee
عام طور پر Squeegee ہمارے گھروں میں پانی سُکھانے کے لیے یا پھر شیشے صاف کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن آپ اس کی مدد سے قالین پر پڑے پالتوں جانوروں کے بال بھی باآسانی اکھٹے کرسکتے ہیں-

image


Butter
بچوں کے بالوں میں چیونگم کا چپکنا ایک عام سی بات ہے لیکن اسے اتارنا انتہائی تکلیف دہ عمل ثابت ہوتا ہے- لیکن مکھن اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے- بس مکھن کو بالوں میں رگڑ دیجیے اور پھر صاف کرلیجیے٬ چیونگم باآسانی اتر جائے گی-

image


Baking soda
بیکنگ سوڈا کے بہت سے کمالات ہیں- لیکن اسے ایک قدرتی خوشبو کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے- بالخصوص جوتوں یا ریفریجریٹر میں سے جب بدبو بھگانی ہو تو بیکنگ سوڈا کا چھڑکاؤ آپ کی مدد کرسکتا ہے-

image


Coffee
ویسے تو لوگ کافی پینا پسند کرتے ہیں لیکن کیڑے اس سے دور بھاگتے ہیں- گھر کے ایسے حصوں میں جہاں بہت زیادہ کیڑے مکوڑے پائے جاتے ہوں اگر وہاں کافی کا چھڑکاؤ کردیا جائے تو تمام کیڑے اس کی بدبو سے بھاگ جاتے ہیں-

image


Eggs
انڈے کی سفیدی چمڑے کی صفائی کے لیے بہترین قرار دی جاتی ہے- انڈے کی سفیدی کو اپنی چمڑے کی اشیاﺀ مثلاً جوتے یا پرس وغیرہ پر ملیے اور پھر کسی پرانے کپڑے یا تولیے سے صاف کرلیجیے- آپ کی اشیاﺀ دوبارہ پہلے کی طرح چمکنے لگیں گی-

image


Newspapers
اخبارات کو ایک چھوٹی سی گیند نما شکل میں لنچ باکس میں رکھنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے- اس عمل سے لنچ باکس میں مہک یا بو پیدا نہیں ہوتی کیونکہ یہ اخبار تمام بو کو اپنے اندر جذب کرلیتے ہیں-

image

Olive oil
زیتون کا تیل شیو کے لیے خود شیونگ کریم سے بھی کئی زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ آپ کے بال انتہائی قریب سے کاٹتا ہے-

image

Vinegar
سرکہ کیتلی اور چائے کے کپ میں لگے چائے کا داغ کو صاف کرنے کے لیے بہترین جانا جاتا ہے- سرکہ کو گرم کر کے متاثرہ کپ یا کیتلی میں ڈال کر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں اور صبح دھو لیں-دونوں چیزیں بالکل نئے کی مانند چمکنے لگیں گی-

image

Makeup brushes
کمپیوٹر کی بورڈ کو صاف کرنا انتہائی مشکل کام ہوتا ہے- لیکن میک اپ برش آپ کی یہ مشکل آسان کردیتا ہے- اس برش سے آپ اپنا کی بورڈ باآسانی صاف کرسکتے ہیں اور باریک سے باریک ذرات باہر نکال سکتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

With a little creativity, you can come up with surprising alternative uses for everyday things. Although some objects (like duct tape) have an incredible range of potential uses, these objects were originally intended for a singular purpose. On the other hand, objects like Listerine, may have even had a slightly disturbing origin.