دنیا کے طویل ترین ساحلوں میں کراچی کا کلفٹن بھی شامل

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ لوگ سیر و تفریح کے لیے سمندری ساحلوں کو ہی پسند کرتے ہیں٬ کیونکہ یہاں وہ نہ صرف خود کو انتہائی پرسکون اور ترو تازہ محسوس کرتے ہیں بلکہ خوبصورت قدرتی نظاروں سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں- اگرچہ دنیا میں متعدد خوبصورت اور پرکشش سمندری ساحل موجود ہیں لیکن ہم یہاں جن ساحلوں کا ذکر کر رہے ہیں ان کی خاصیت یہ ہے کہ وہ خوبصورت ہونے کے علاوہ دنیا کے طویل ترین ساحل بھی ہیں-


Yyteri Beach
یہ طویل ترین ساحل فن لینڈ میں واقع ہے اور 6 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- فن لینڈ میں متعدد ایسے ساحل موجود ہیں جو طویل رقبے پر پھیلے ہوئے ہین- یہ ساحل اپنے ریت کی ٹیلوں کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا ہے-

image


Poetto
اٹلی کے شہر Cagliari میں واقع یہ طویل ترین ساحل 8 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اٹلی کے سب سے طویل ترین ساحلوں میں سے ایک ہے- یہ ایک مقبول ترین سیاحتی مقام ہے اور سیاحوں کی بڑی تعداد اس ساحل کی سیر کو آتی ہے-

image


Marina Beach
یہ ساحل بھارت کے شہر چنائی میں واقع ہے- اس ساحل پر نہانا یا تیراکی کرنا ممنوع ہے- یہ ساحل 13 کلومیٹر کے طویل رقبے پر پھیلا ہوا ہے- یہ ایک مقبول ترین ساحل ہے اور عوامی تعطیلات کے موقع پر یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوتی ہے-

image


Diani Beach
کینیا کے دوسرے بڑے شہر ممباسا میں واقع یہ ساحل 10 کلومیٹر کے رقبے پر مشتمل ہے- یہ مشرقی افریقہ کا سب سے بڑا ساحل ہے- اس ساحل کی سفید رنگ کی ریت اور نیلے رنگ کا پرکشش پانی ضرور سیاحوں کی اپنی جانب متوجہ کرتا ہے- اس کے علاوہ یہاں غوطہ خوری کے لیے بھی بہترین ہے-

image


Long Beach
یہ طویل ترین ساحل فلپائن کے خوبصورت جزیرے Palawan پر واقع ہے اور 14 کلومیٹر کے طویل رقبے پر پھیلا ہوا ہے- یہ فلپائن کا سب سے طویل سفید ریت کا حامل ساحل بھی ہے- یہاں موجود ناریل کے درخت ساحل کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیتے ہیں-

image


Wasaga Beach
14 کلومیٹر کے طویل رقبے پر پھیلا یہ ساحل کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں واقع ہے- یہ دنیا کا سب سے طویل ترین میٹھے پانی کا حامل ساحل بھی ہے- ہر سال موسمِ گرما میں اس ساحل کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی تعداد 2 ملین سے بھی زائد ہوتی ہے-

image


Clifton Beach
ایسا ممکن ہی نہیں کہ پاکستانی عوام کلفٹن کے ساحل سے واقف نہ ہو- لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ پاکستان کے سب بڑے شہر کراچی میں واقع یہ ساحل 16 کلومیٹر کے طویل رقبے پر پھیلا ہوا ہے- یہ ایک انتہائی مقبول ساحل ہے- یہاں آنے والے سیاح ساحل پر موجود اونٹوں کی سواری کے علاوہ امیوزمنٹ پارک کی سیر بھی ضرور کرتے ہیں-

image

Corralejo Beach
یہ حسین و جمیل ساحل اسپین کے کینری جزیرے پر واقع ہے- یہ ساحل 16 کلومیٹر کے طویل رقبے پر پھیلا ہوا ہے- یہ ساحل تیراکی کے شوقین افراد کے درمیان اپنے خوبصورت نیلے رنگ کے پانی کی وجہ سے انتہائی مقبول ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Relaxing at a sun-drenched, palm-fringed beach surrounded by warm, crystal clear waters is one of the coolest things you can do on a vacation. However, many of these beautiful beaches are just too small and crowded to give you the desired feelings of peace, romance and tranquility. Therefore, if you really want to enjoy some privacy at a beach, you should go for beaches that are long enough to lose yourself.