ہماری ویب اور TECH Pakistan کے درمیان پارٹنر شپ قائم

پاکستان کے سب سے بڑے اور معروف ویب پورٹل ہماری ویب (HamariWeb.com) اور پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری کے تیزی سے ابھرتے ادارے TECH Pakistan کے درمیان پارٹنر شپ کا قیام عمل میں آیا ہے-

گزشتہ روز Webiz Media کے سی ای او اور ہماری ویب کے فاؤنڈر جناب ابرار احمد اور TECH Pakistan کے صدر جناب کنول مسرور نے اس پارٹنر شپ کے معاہدے پر دستخط کیے-
 

image

اس معاہدے کے مطابق دونوں ادارے ایک دوسرے کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اپنی تمام تقریبات٬ مصنوعات اور خدمات کو زیادہ سے زیادہ اور بہتر انداز میں پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری تک پہنچا سکیں گے-

اس موقع پر Webiz Media کے سی ای او جناب ابرار احمد کا کہنا تھا کہ “ باوجود اس کہ پاکستان میں متعدد معاشی اور ملازمتوں سے متعلق مسائل موجود ہیں لیکن پھر بھی نیا دور ملک کے ایسے افراد کے لیے بہترین ہے جو اپنے بل بوتے پر کسی کاروبار کا آغاز کرنا چاہتے ہیں- اگرچہ یہ سب ابھی ابتدائی مراحل میں ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ آنے والے سالوں میں بےپناہ ترقی کے مواقع موجود ہوں گے- ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسا پاکستانی کاروباری ماحولیاتی نظام متعارف کروایا جائے جس کے تحت ایسے افراد کے تمام مسائل اور رکاوٹیں دور کی جاسکیں اور نوجوان ترقی کے اس پہلے مرحلے میں قدم رکھ سکیں- آئی ٹی کی انڈسٹری میں TECH Pakistan نے اس حوالے سے آغاز کر کے اپنا ایک اہم کردار ادا کیا ہے- جس کے بعد اب آئی ٹی کے میدان میں آنے والے نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت کی جاسکے گی تاکہ وہ درست سمت کا تعین کر سکیں“-

ہمیں امید ہے ان دونوں اداروں کے درمیان قائم ہونے والی یہ پارٹنر شپ نتیجہ خیز اور انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگی-
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan’s leading online portal HamariWeb.com has entered into the strategic partnership with TECH Pakistan. The contract was signed between Mr. Abrar Ahmed, CEO Webiz Media Pvt. Ltd. and Mr. Kanwal Masroor, President TECH Pakistan. According to this agreement, both entities will be able to use each other’s platform to market and advertise their events, products, and services.