پاکستانی سینما ٹو گرافر آسکر 2017 کے لیے نامزد

 

ہر فنکار کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ایک دن آسکر ایوارڈ ہاتھ میں تھامے! شرمین عبید چنائے وہ پہلی پاکستانی ہیں جو یہ اعزاز 2 مرتبہ حاصل کرچکی ہیں- مگر اب اس فہرست میں ایک نیا پاکستانی نام بھی شامل ہونے جارہا ہے-

حال ہی میں 89ویں اکیڈمی ایوارڈ 2017 کے امیدواروں کی فہرست جاری ہوئی ہے اور ہمیں یہ کہتے ہوئے انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ ابھرتی ہوئی پاکستانی cinematographer نوشین دادا بھائی اس فہرست میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی ہیں-

نوشین کراچی اور لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی سینما ٹو گرافر ہیں اور امریکن فلم انسٹیٹیوٹ کی طالبہ ہیں- ان کی فلم “La Femme et Le TVG” آسکر نامزدگی کی فہرست میں شارٹ فلم (لائیو ایکشن) کی کیٹیگری میں نامزد ہوئی ہے-

اس شاندار کامیابی کی خوشی کا اظہار نوشین نے اپنے فیس بک پوسٹ میں اس طرح سے کیا:
 


نوشین دادا بھائی کئی پاکستانی پروجیکٹ سے بھی منسلک ہیں جن میں The Ground Beneath their Feet” اور ” A Tale of Pakistani Woman” بھی شامل ہیں- اس کے علاوہ وہ اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والی ڈائریکٹر شرمین عبید اور گیتا گندبھر کے ساتھ “Journey of a Thousand Miles: Peacekeepers” نامی فلم میں بھی کام کرچکی ہیں-

“La Femme et Le TVG” کی کہانی ایک تنہا خاتون ایلسے کے گرد گھومتی ہے جو اپنے سچے پیار٬ ایک ٹی وی جی ٹرین ڈرائیور کی تلاش میں نکلتی ہے- آخر اس مووی کی خاص بات کیا ہے؟ یہ جاننے کے لیے آپ کو فلم دیکھنی پڑے گی-
 


شرمین عبید چنائے نے ٹوئٹر پیغام میں نوشین کو اس کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی-
 


ہمیں نوشین دادا بھائی کی اس شاندار کامیابی پر فخر ہے اور امید ہے کہ وہ 2017 کا آسکر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گی-
Email
Rate it:
Share Comments Post Comments
29 Jan, 2017 Total Views: 2231 Print Article Print
NEXT 
Reviews & Comments
Post your Comments Language:    
Type your Comments / Review in the space below.
Every artist dreams of holding Oscar Award one day! Previously Sharmeen Obaid Chinoy became the first Pakistani who made us proud by winning it twice and it seems like there is no stopping to this! The 89th Academy Awards 2017 nomination list has been rolled out and we feel incredibly over whelming to reveal that a rising cinematographer, Nausheen Dadabhoy makes it to the nominee list!
MORE ON ARTICLES
MORE ON HAMARIWEB