چائے کے شوقین پاکستانی افراد کی دلچسپ نشانیاں٬ آپ کتنے دیوانے ہیں؟

یقیناً چائے پاکستانی عوام کا ایک پسندیدہ مشروب ہے لیکن بعض پاکستانی اس مشروب کے اس حد تک دیوانے ہیں کہ انہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ دنیا میں صرف چائے پینے ہی آئے ہیں- اس کے علاوہ پاکستان میں چائے کے ایسے شوقین افراد بھی پائے جاتے ہیں جن کے اندر جب تک چائے کا گھونٹ نہ جائے ان کی آنکھ ہی نہیں کھلتی- بھاپ اڑاتی خوشبو دار چائے ہر ایک کو ضرور اپنی جانب متوجہ کرتی ہے لیکن ہم آپ کو چائے کے جن مخصوص دیوانوں کا احوال بتا رہے ہیں ان کے بارے میں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ چائے کے بغیر زندہ رہنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے-
 

image
جب تک ایک کپ چائے نہ پی لوں میری صبح کا آغاز ہوتا ہی نہیں-
 
image
پہلے موڈ کم خراب تھا کہ اس بدمزہ جائے نے مزاج مزید خراب کردیا-
 
image
وزن کم کرنے والوں کے لیے سبز چائے کھانے سے بھی زیادہ ضروری ہے٬ آخر کیوں نہ ہو کیلوریز جو کم کرتی ہے-
 
image
کچھ لوگوں کو دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ وہ چائے میں چینی نہیں ڈال رہے بلکہ چینی میں چائے شامل کر رہے ہیں٬ میٹھے کی بھی حد ہے یار-
 
image
کچھ لوگوں کو کھانے کے لیے کچھ اور ملے نہ ملے لیکن ہر ایک گھنٹے بعد چائے ضرور ملنی چاہیے-
 
image
بعض لوگ چائے کے اس حد تک شوقین ہوتے ہیں کہ اگر انہیں کسی دن چائے نہ ملے تو ایسی صورت بنا لیتے ہیں جیسے ابھی دم نکل جائے گا اور زندگی اختتام پذیر ہوجائے گی-
 
image
چند لوگوں کا تو چائے کے بغیر کھانا ہی ہضم نہیں ہوتا-
 
image
آپ کو اپنے اردگرد ہر قسم کی چائے کے شوقین افراد دکھائی دیں گے چاہے وہ سبز چائے ہو٬ کشمیری چائے ہو یا کالی٬ بس چائے ہونی چاہیے-
 
image

مزیدار چائے بنانے کی مختلف تراکیب جاننے کے لیے یہاں کلک کریں
YOU MAY ALSO LIKE:

Nothing fills the heart with warmth like a steaming cup of aromatic tea. Pakistanis loves and survives on tea. You feel it’s the end of the world when you run out of it! Let us explore some significant signs that indicate that you can’t survive without tea at all.