گرم ترین صحرا میں برفباری نے سب کو چونکا دیا

صحارا صحرا کا شمار دنیا کے خشک اور گرم ترین علاقوں میں ہوتا ہے اور اس مقام کا سردیوں میں اوسطاً درجہ حرارت بھی 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے- لیکن سال 2016 کے اختتامی دنوں میں اچانک اس وقت صحارا صحرا کی تاریخ ایک مرتبہ پھر تبدیل ہوگئی جب اس کے کچھ حصوں میں برفباری ہوئی-
 

image

جی ہاں اس صحرا میں یہ برفباری 37 سال بعد ہوئی ہے اس قبل یہاں فروری 1979 میں برفباری ہوئی تھی- حالیہ برف ریت کے اوپر صرف ایک دن تک موجود رہی اور اس کے بعد پگھل گئی-

برف سے ڈھکی ریت کے اس خوبصورت منظر کو ایک شوقیہ فوٹوگرافر کریم بخاطربویشیتاتا نے موقع غنیمت جانتے ہوئے اپنے کیمرے میں قید کرلیا-
 

image

فوٹوگرافر کریم بخاطربویشیتاتا کا کہنا تھا کہ “ یہ ایک انتہائی حیرت انگیز منظر تھا کہ برف ریت کے اوپر موجود ہے اور یہ فوٹوگرافی کے لحاظ سے ایک انتہائی پرکشش منظر تھا“-
YOU MAY ALSO LIKE:

It's officially winter, and one incredible event in the Sahara Desert is ringing in the new season in a way that hasn't been done in almost 40 years. While snow can be both a blessing and a curse, some parts of the world go years without seeing any semblance of a winter wonderland. With average temperatures in the high 80s, the last place you would expect to see snow would be in the heart of the Sahara Desert.