ناقابلِ یقین صلاحیتوں کے مالک جانور٬ جان کر دماغ ہل جائے

جانوروں کے بارے میں اگر آپ جاننا شروع کریں تو ایسے متعدد دلچسپ اور عجیب و غریب حقائق سے آپ کا واسطہ پڑے گا جن کے بارے میں آپ اب تک نہیں جانتے تھے اور ہر لمحہ آپ کو ایک نئی معلومات حاصل ہوگی- دنیا میں چند جانور ایسے بھی ہیں جن کی بعض ناقابلِ یقین خصوصیات انہیں دوسرے تمام جانوروں سے منفرد اور حیرت انگیز بناتی ہیں- ایسے ہی چند ناقابلِ یقین صلاحیتوں کے مالک جانوروں کے بارے میں آج آپ اس آرٹیکل میں پڑھیں گے-


Froghopper
اس کیڑے کی حیرت انگیز صلاحیت اس کی بڑی چھلانگ ہے- یہ کیڑا ایک پودے سے دوسرے پودے تک چھلانگ لگاتا ہے- یہ عمودی شکل میں 70 سینٹی میٹر تک چھلانگ لگا سکتے ہیں اور یہ ان کیڑوں کی اپنی جسمانی لمبائی سے 100 گنا زائد ہے-

image


Peregrine Falcon
یہ پرندے انتہائی تیز رفتار کے ساتھ اڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- ان پرندوں کی لمبائی 34 سے 58 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے جبکہ ان کے پر 74 سے 120 سینٹی میٹر تک پھیلے ہوئے ہوسکتے ہیں- یہ پرندہ 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے- غذا کے لیے یہ پرندے چھوٹی جسامت کے حامل پرندوں کا شکار کرتے ہیں-

image


The Electric Eal
یہ حیرت انگیز سمندری مخلوق کرنٹ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دو اقسام کے کرنٹ پیدا کرسکتی ہیں جس میں سے ایک ہائی وولٹیج جبکہ دوسری لو وولٹیج پر مشتمل ہوتا ہے- یہ مخلوق کرنٹ اس وقت پیدا کرتی ہے جب اسے کسی کو شکار بنانا ہو- یہ مچھلی 860 وولٹ تک کا کرنٹ پیدا کرسکتی ہے-

image


Dung Beetle
یہ ایک دلچسپ کیڑا ہے جو کہ اپنے جسمانی وزن سے 1,141 گنا زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے- اور یہی صلاحیت اسے دنیا کا طاقتور ترین جانور بھی بناتی ہے- مثال کے طور پر اگر کوئی انسان وزن کھینچنے کے حوالے سے انہیں چیلنج کرتا ہے تو اسے یہ مقابلہ جیتنے کے لیے 45 بڑے ٹرکوں کو کھینچنا ہوگا-

image


Tardigrade
خوردبین سے دکھائی دینے والے اس جانور کو جو ناقابلِ یقین بناتی ہے وہ اس جانور کا ہر طرح کے ماحول میں زندہ رہنا ہے- جی ہاں یہ جانور ہر مقام پر زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں چاہے وہ پہاڑوں کی چوٹیاں ہوں٬ گہرے سمندر ہوں٬ خشک صحرا ہوں یا پھر سرد ترین انٹارٹک- اس کے علاوہ یہ 30 سال تک بغیر کچھ کھائے بھی زندہ رہ سکتے ہیں-

image


The Platypus
یہ سمندری مخلوق پہلی مرتبہ یورپ میں 18 ویں صدی میں دریافت کی گئی تھی- یہ ایک عجیب و غریب اور انتہائی زہریلی مخلوق ہے- یہ مخلوق اپنے پٹھوں کی مدد سے برقی رو پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے- یہ برقی رو اپنے شکار کو تلاش کرنے کے لیے پیدا کی جاتی ہے جبکہ اس کی چھٹی حِس بھی انتہائی طاقتور ہے-

image


The Axolotl
دنیا میں متعدد جانور ایسے پائے جاتے ہیں جن کے بعض اعضا ایک دفعہ کھو جانے کے دوبارہ اگ آتے ہیں جیسے کہ چھپکلی کی دم٬ شارک کے دانت اور مکڑی کی ٹانگیں- لیکن یہ سمندری جانور ان سب سے میں دوبارہ اعضا کے حصول کے حوالے سے زیادہ باصلاحیت ہے کیونکہ اس خاص مچھلی کے چند اندرونی اعضا بھی دوبارہ اگ جاتے ہیں جس میں دماغ بھی شامل ہے- حیرت انگیز طور پر یہ مچھلی اپنے جسمانی اعضا اپنے جیسی دوسری مچھلی سے حاصل بھی کرسکتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

We all wish to have superpower of any kind. Although humans can be considered super-intelligent on earth, but most of us would love to have super-strength like Superman, superhealing like deadpool or superspeed like flash. Did you know that most of the characters in superhero comics took inspiration from the animals that are already roaming the lands, oceans and sky of this planet? Keep reading the list to know about some animals with incredible superpowers.