ہر سال سینکڑوں حادثات کا باعث بننے والا خوفناک پُل

امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں آج بھی ایک ایسا پُل موجود ہے جو ہر سال سینکڑوں حادثات کا باعث بن رہا ہے- یہ خوفناک پُل امریکہ کی ریاست نارتھ کیرولینا کے علاقے Durham میں واقع ہے اور ان حادثات کی وجہ اس پُل کی کم بلندی ہے-
 

image

یہ پُل زمین سے صرف 11 فٹ اور 8 انچ اوپر قائم ہے جس کی وجہ سے پُل کے نیچے موجود عوامی سڑک سے گزرتے ہوئے ٹرکوں کی چھتیں پُل سے ٹکرا جاتی ہیں اور یوں یہ ٹرک اوپر کی جانب سے تباہ ہوجاتے ہیں-

وفاقی حکومت کے مطابق عوامی سڑک پر بنائے جانے والے پُل زمین سے 14 فٹ کی بلندی پر ہونے چاہئیں لیکن جب 1940 میں مذکورہ پُل تعمیر کیا گیا تو اس وقت پُلوں کی تعمیر کا یہ معیار موجود نہیں تھا-

Durham کے ایک رہائشی Jürgen Henn کا کہنا ہے کہ “ میں ہر سال ایسے متعدد ٹرک کی چھت تباہ ہوتے دیکھتا ہوں جو اس پُل کے نیچے سے گزرنے کی کوشش کرتے ہیں“-

سال 2015 کے اختتام تک 100 سے زائد ایسے ٹرک تھے جنہوں نے اس پُل کے نیچے سے گزرنے کی کوشش کی اور ان کی چھتیں تباہ ہوگئیں-

Jürgen کے مطابق اس پُل کو مزید بلند اس وجہ سے نہیں کیا جاسکا کہ اس پر ریلوے لائن بچھی ہوئی اور تبدیلی کی صورت میں کئی میل تک ریلوے لائن تبدیل کرنا ہوگی اور اس پر بھاری اخراجات آئیں گے اور ریلوے کا محمکہ ان اخراجات ادائیگی نہیں کرنا چاہتا-
 

image

اگرچہ شہری حکومت کی جانب سے پُل پر ایسی لائٹس نصب ہیں جو ٹرک ڈرائیور کو پُل کی بلندی کے حوالے سے خبردار کرتی ہیں لیکن پھر بھی متعدد ڈرائیور اس انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے پُل کے نیچے سے گزرنے کی کوشش کرتے ہیں اور نقصان اٹھا لیتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

At 11 foot 8 inches, the Norfolk Southern–Gregson Street Overpass, located in Durham, North Carolina, United States, is a bit too short. The federal government recommends that bridges on public roads should have a clearance of at least 14 feet. But when this railroad trestle was built in the 1940s, there were no standards for minimum clearance. As a result, trucks would frequently hit the bridge and get its roof scrapped off.