جنید جمشید کی لاش کی شناخت٬ نمازِ جنازہ اور تدفین کے بارے میں اہم اعلان

معروف مذہبی اسکالر اور ثناﺀ خواں جنید جمشید کی لاش کی شناخت ہوگئی ہے- جنید جمشید کی لاش کی شناخت کے حوالے سے ان کے بھائی ہمایوں جمشید کو آگاہ کردیا گیا ہے لیکن ابھی ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے-
 

image

دوسری جانب جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید کا کہنا ہے کہ “ ڈی این اے رپورٹ بدھ تک آئے گی اور اس کے بعد جنید جمشید کی میت کو کراچی لایا جائے گا“-

نمازِ جنازہ اور تدفین کے حوالے سے ہمایوں جمشید کا کہنا تھا کہ “ جنید جمشید کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی معین خان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں ہوگی جبکہ تدفین جنید جمشید کی وصیت کے مطابق دارالعلوم کراچی میں کی جائے گی“-

فی الحال جنید جمشید کی لاش کی شناخت ان کے دانتوں کی ہسٹری اور چہرے کے ایکسرے سے کی گئی ہے-یہ شناخت فرانزک ماہرین نے امریکہ سے ان کے دانتوں کے ایکسرے منگوا کر کی ہے-
 

image

واضح رہے اسلام آباد سے چترال کی جانب سفر کرتے ہوئے پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس میں جنید جمشید سمیت طیارے میں سوار تمام 47 افراد لقمہ اجل بن گئے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Deputy Commissioner Islamabad Mushtaq Ahmed on Monday said that body of Islamic scholar Junaid Jamshed has been identified through his facial X-ray. Identification of Junaid Jamshed was made from his facial X-ray and history of his teeth, Deputy Commissioner told APP.