گھانا: جعلی امریکی سفارت خانہ پکڑا گیا٬ اصلی کہاں؟

حال ہی میں گھانا کے دارالحکومت اکرا میں ایک ایسا جعلی امریکی سفارت خانہ پکڑا گیا ہے جو گزشتہ 10 سالوں سے لوگوں کو ویزے جاری کر رہا تھا- دلچسپ بات یہ کہ جعلی امریکی سفارت خانے کے ویزے تو اصلی تھے لیکن غیر قانون طور پر حاصل کیے جارہے تھے-
 

image

یہ جعلی امریکی سفارتخانہ جرائم پیشہ افراد کا ایک منظم گروہ گھانا اور ترکی میں بیٹھ کر چلا رہا تھا- اس جعلی امریکی سفارت خانے میں کوئی بھی امریکی شہری ملازمت نہیں کرتا تھا بلکہ یہاں گھانا اور ترکی کے ایسے شہری ملازمت کرتے تھے جو انگریزی زبان پر عبور رکھتے تھے-

یہ عملہ لوگوں کو قائل کر کے ہزاروں ڈالر کے عوض جعلی دستاویزات پر ویزے فراہم کرتا تھا- ممکن ہے کہ لوگوں کا بھروسہ حاصل کرنے کے لیے جعلی سفارت خانے میں امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ کی کوئی تصویر بھی آویزاں ہو-
 

image

یہ جعلی سفارت خانہ ایک گلابی رنگ کی دو منزلہ عمارت قائم تھا اور تعجب کی بات یہ ہے کہ اصلی امریکی سفارت خانہ بھی اسی شہر میں موجود ہے اور وہ ایک بہت بڑی عمارت میں قائم ہے- اصلی امریکی سفارت خانے کی عمارت کے گرد ہر وقت سیکورٹی گارڈ موجود رہتے ہیں-

جعلی امریکی سفارت خانہ ایک امریکی ویزے کی فیس 6 ہزار ڈالر وصول کرتا تھا- اور گھانا کے دیگر شہروں سے ویزے کے حصول کے لیے آنے والے خواہشمند افراد کو جعلی سفارت خانے کے قریبی ہوٹلوں میں ٹھہرایا بھی جاتا تھا-
 

image

جعلی امریکی سفارتخانے پر چھاپے کے دوران گھانا کے حکام کو اس عمارت سے 10 مختلف ممالک کے 150 پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Authorities in Ghana have recently shut down a fake United States embassy in the capital Accra that had been issuing illegally-obtained but authentic visas for the last 10 years. The fake institution was being run by members of organized crime from both Ghana and Turkey.