کشمش٬ چھوٹا سا دانہ لیکن بڑے طبی فوائد کا مالک

عام طور پر ہمارے ہاں کشمش کا استعمال سویٹ ڈشز یعنی کسٹرڈ٬ حلوے یا کیک وغیرہ میں کیا جاتا ہے- لیکن کشمش کا ایک چھوٹا سا دانہ اپنے متعدد قیمی طبی فوائد لیے ہوئے ہوتا ہے اور اسے کسی چیز میں شامل کیے بغیر کھانا بھی انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے- اسی وجہ سے کئی لوگ اس کے بہترین فوائد حاصل کرنے کے لیے کشمش کو روزانہ سادہ ہی کھا لیتے ہیں- کشمش آپ کو کتنے بڑے طبی فوائد پہنچا سکتی ہے؟ آلیے ہم آپ کو بتاتے ہیں:
 

image


خون کی کمی
کشمش میں وٹامن بی کمپلیکس اور آئرن کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے- یہ دونوں اجزاﺀ خون کی کمی کو پورا کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں- اس لیے خواتین اور نوجوان لڑکوں کو ضرور کشمش کو اپنی خوراک ضرور شامل کرنا چاہیے-

image


نظر کی بہتری
کشمش میں polyphenolic phytonutrients کی بھی بھاری مقدار پائی جاتی ہے اور یہ ایسے عناصر کو کم کرتے ہیں جو بینائی کو کمزور بنا رہے ہوتے ہیں- اس کے علاوہ کشمش میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو کلر بلائنڈنس کے خلاف مزاحمت کرتا ہے- اگر آپ کو اپنی نظر کمزور ہوتی ہوئی محسوس ہو تو کشمش کو اپنی خوراک میں شامل کیجیے-

image


کینسر
جیسا کہ پہلے بھی بتایا گیا تھا کہ کشمش میں polyphenolic phytonutrients نامی کیمیکل بھی پایا جاتا ہے تو اس کیمیکل کا ایک حیران کن کام یہ بھی ہے کہ یہ جسم میں موجود چند آزادانہ ذرات کا خاتمہ کرتا ہے اور کینسر سے بچاتا ہے- یہ ذرات جسم میں بننے والے خراب خلیوں کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں-

image


قبض
قبض کی بیماری عام پائی جاتی ہے جس کی بنیادی وجہ ہمارا غیر متوازن غذا کھانا ہے- لیکن کشمش قبض کا بہترین توڑ ہے- کشمش میں پایا جانے والا فائبر ناقابلِ تحلیل ہوتا ہے لیکن پانی کی موجودگی میں پھول جاتا ہے اور آنتوں میں نرمی پیدا کرنے اور ساتھ ہی قبض کو دور کرنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے-

image


مضبوط ہڈیاں
چند چھوٹے چھوٹے غذائی اجزاﺀ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی ہمارے جسم کو بہت معمولی مقدار درکار ہوتی ہے لیکن یہ انتہائی اہم ہوتے ہیں- جیسے کہ Boron جو کہ کیلشیم کو جذب کرنے کے حوالے سے اہم ہے- اکثر لوگ متعدد کیلشیم سے بھرپور غذائیں استعمال کرتے ہیں لیکن پھر ان میں کیلشیم کی سطح کم ہوتی ہے اس کی وجہ یہی چھوٹے اجزاﺀ کی کمی ہے- اگر آپ دودھ کے ساتھ تھوڑی سی کشمش کھا لیں تو کیلشیم مکمل طور پر جذب ہوجائے گا اور آپ کی ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرے گا-

image


دانتوں کے مسائل
چند عام جراثیم ایسے ہوتے ہیں جو دانتوں کو خراب اور مسوڑھوں میں سوجن اور ان سے خون آنے کا باعث بنتے ہیں- لیکن کشمش میں ایسے اجزاﺀ پائے جاتے ہیں جو ان عام جراثیموں کے خلاف مزاحمت کرنے کے علاوہ دانتوں اور مسوڑھوں کی حفاظت کرتے ہیں- اس کے علاوہ کشمش میں کیلشیم بھی اتنی مقدار پائی جاتی ہے جو دانتوں کو مضبوطی فراہم کرسکتی ہے-

image


حاملہ خواتین
جیسے کہ کشمش میں بینائی اور ہڈیاں مضبوط بنانے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے ویسے ہی یہ حاملہ خواتین کے لیے بھی انتہائی اہم ہے- حاملہ خواتین اگر کشمش کا استعمال کریں تو بچے کی ہڈیاں اور نظر کو مضبوط بنا سکتی ہیں-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Raisins or Kishmish are teeny tiny little packets of energy. Usually used to garnish sweet dishes and desserts; however, smart people consume them more often and they have good reasons to do so. Although they seem dry and boring, these minions of food are rich in nutrients and minerals, and benefit our bodies more than we can think. Here are a few things kishmish can be used for: