گاڑی کوکا کولا سے بھرے تالاب میں داخل٬ لیکن کیوں؟

حال ہی میں Latvia سے تعلق رکھنے والے ایک عمر رسیدہ شخص نے دنیا کے مقبول ترین مشروب کوکا کولا سے بھرے تالاب میں اپنی پرانی گاڑی Audi داخل کردی- اس وقت تالاب میں 12 ہزار لیٹر کوکا کولا موجود تھی جبکہ عمر رسیدہ شخص نے یہ سب کچھ اپنی پرانی گاڑی سے زنگ اتارنے کے لیے ایک تجربہ کے طور پر کیا-
 

image

73 سالہ عمر رسیدہ شخص جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا نے اس مضحکہ خیز تجربے کے لیے 8700 ڈالر کی رقم خرچ کی- پہلے اس شخص نے اپنے فارم میں ایک دیوقامت گڑھا کھودا اور اس کے بعد گڑھے میں موٹی پلاسٹک شیٹ بچھائی گئی- اس کے بعد اس شیٹ کوک کی 2 لیٹر والی 6 ہزار بوتلیں انڈیلی گئیں-

گڑھے میں کوک داخل کیے جانے کے بعد اس میں 88 پونڈ بیکنگ سوڈا بھی شامل کیا گیا جس سے ایک شاندار کیمیائی ردِ عمل سامنے آیا- اس کے بعد عمر رسیدہ شخص اپنی زنگ آلود گاڑی چلاتا ہوا لایا اور کوک سے بھرے اس گڑھے میں داخل کردی اور اس کا مقصد گاڑی پر لگا زنگ صاف کرنا تھا-

تاہم رفتار پر کنٹرول نہ رکھ سکنے کی وجہ سے گاڑی گڑھے میں داخل ہونے کے بعد گڑھے کے سامنے والے حصے سے جا ٹکرائی اور بری طرح تباہ ہوگئی-
 

image

یہ تو واضح نہیں ہوسکا کہ واقعی کوک نے زنگ صاف کیا یا نہیں؟ لیکن اتنا ضرور ہے کہ گاڑی کو گڑھے واپس باہر نکالنے کے لیے ایک ٹریکٹر کا استعمال کرنا پڑا-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

An elderly man in Latvia recently got his 15 minutes of fame after a video of him driving an old Audi into a makeshift pool filled with 6,000 two liter bottles-worth of Coke to see if it would help get rid of the rust, went viral this week.