کشمیر اور پاکستانی میڈیا

محمد ارسلان آیاز فکر حمید گل کنونشن میں تقریر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب لوگ جنرل حمید گل مرحوم کی خدمات کا ذکر کرتے ہیں تومجھے لگتا ہے کہ لوگ انہیں صحیح طور پر Explainبھی نہیں کرتے کہ اُن کی خدمات کیا تھی‘جنرل صاحب ایک سچا پکا مسلمان اور نماز کے پابند تھے‘اس بات کو میں دعوے سے کہتا ہوں کہ جہاد کشمیر کوصرف اور صرف جنرل حمیدگل مرحوم نے اپنے بل بوتے پر زندہ کیا۔۔۔۔کشمیر یوں کی بے بسی کو دیکھ کر آج مجھے آیاز ارسلان بھائی کی باتیں یاد آگئی‘خیر آمدم برسرِ مطلب۔۔۔

کفر والحاد کی تیزوتندآندھیوں میں ایمان کی شمع کو روشن کرنے والے نڈر‘بے باک اور بہادر مجاہدین اسلام کو یاد کرکرکے کشمیروں کی حالت زار اوربے بسی پررونا آجاتاہے‘یہ صرف میری کیفیت نہیں بلکہ ہر باشعوراور جذبہِ ایمان سے سرشار ہونے والے مسلمان اور پاکستانی کی کہانی ہے ‘کشمیر کے معاملے میں پاکستانی الیکٹرانک میڈیا کا کردار بھی قابلِ تعریف نہیں ہے‘اس لئے کہ جب نائن الیون کا ڈراما رچایا گیا تو مغربی میڈیا پر صبح سے لیکر شام تک‘رات سے لیکر پھر صبح تک اوراسی طرح کئی مہینوں تک دکھایا جارہا تھا اوردہشت گردی کا نام دیکر پہلے ہی دن سے مسلمانوں کو اس واقعہ کا ذمہ دار ٹھرائے جا رہے تھے‘پوری دُنیا کے سامنے مسلمانوں کو ذلیل اور سوا کرنے کی کوشش میں مختلف قِسم کی خبریں نشر کر رہی تھی لیکن یہاں پاکستانی الیکٹرانک میڈیا کو تو شائد پتہ ہی نہیں ہے کہ کشمیر میں کیا ہورہا ہے‘اگر کچھ خبر بھی تو چند دو تین منٹ تک محدود اور فیشن میں رکھنے کی حد تک۔۔۔اور کچھ نہیں‘ البتہ اس معاملے میں پرنٹ میڈیا کا کردار کچھ سنجیدہ اور قابلِ تعریف ہے‘الیکٹرانک میڈیا کے حوالے کل فیس بُک پرمجھے ایک پوسٹ پڑھنے کو ملا‘پڑھ کر افسوس ہوا اور سوچ کرمایوسی بھی ہوئی کیونکہ اس میں دم تھا‘وہ پوسٹ مجھکو کچھ لکھنے پر اُکسا رہا تھا‘پوسٹ کچھ اس طرح تھا۔
آج کا بریکنگ نیوز!!! مرغی نے انڈا دیا ہے!

ناظرین ابھی ابھی خبر موصول ہوئی ہے کہ لاہور کے نواحی گاؤں میں ایک مرغی نے انڈا دیا ہے‘اطلاع کیمطابق اب سے کچھ دیر پہلے لاہور کے نواحی گاؤں میں ایک مرغی نے انڈا دیا ہے‘بونگا نیوز کے نمائیندے موقع پر موجود ہیں ان سے پوچھتے ہیں‘جی عارف! آپکو کیا نظر آرہا ہے؟کیا مرغی نے سچ میں انڈا دیا ہے؟ جی شازیہ ہم یہاں موجود ہیں ‘اب سے کچھ دیر پہلے مرغی نے یہاں انڈا دیا ہے‘ہم نے علاقہ کے ایس ایچ او سے رابطہ کیا ہے اور انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مرغی نے انڈا دیا ہے‘جی ناظرین ہم کوشش کررہے ہیں کہ مرغی سے رابطہ ہو جائے‘عارف یہ بتائے کہ اس معاملے میں آپ کا مرغی کے اہلِ خانہ سے رابطہ ہوا ہے کیا کہتے ہیں وہ مرغی نے انڈا دیا ہے؟جی ہاں شازیہ اس وقت ہم مرغی کے چچا کے پاس کھڑے ہیں اور ان کا بھی یہی کہنا ہے کہ مرغی نے انڈا دیا ہے‘عارف یہ بتائے اس وقت کیا صورتِ حال ہے مرغی اور انڈا دونوں کیسے ہیں؟جی شازیہ اس وقت تمام کاروبار معمول کیمطابق چل رہا ہے مرغی سے ہمارا رابطہ ممکن نہیں ہوسکا لیکن اطلاعات یہی ہے کہ دونوں ٹھیک ہیں‘ہم اپنے ناظرین کو بتاتے چلیں کہ لاہور کے نواحی گاؤں میں ایک مرغی نے انڈا دیا ہے‘یہ خبر سب سے پہلے ہم نے آپ تک پہنچائی ہے۔

بالکل ایسا نہیں لیکن پھر بھی پاکستانی الیکٹرانک میڈیا پر کچھ اس طرح کی خبریں چلائی جا رہی ہیں‘مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی اور کرفیو کے 114 دنوں میں تقریباََ 187شہادتوں اور 13ہزار سے زائد زخمیوں اور معزوروں کے علاوہ کشمیریوں کو بدترین قسم کا ذہنی ونفسیاتی دباؤ دیا ہے‘گزشتہ روز بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کاروائی میں دو نوجوانوں کو شہید کردیا اور افسوس کی بات یہ ہے کہ پھر جنازے پر شیلنگ بھی کی جس کی وجہ سے 35 افراد زخمی ہوگئے‘اگلے دن کشمیریوں نے دُنیا بھر میں یومِ شہداء جموں منایا‘شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دُنیا کے مختلف شہروں میں جلسے جلوس‘ ریلیوں اورسیمینارز کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور الیکٹرانک میڈیا کو ـــ ـــ ’’ چائے والے‘‘ سے فرصت نہیں ملتی‘ بڑھتی ہوئی بے روزگاری نے کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے اور بونگا نیوز کو مرغی اور انڈے کی پڑی ہے‘وہاں ان کو ذہنی ونفسیاتی دباؤ کا سامنا ہے اور یہاں ہمیں فیشن شوز دکھائے جا رہے ہیں‘وہاں انتقامی جذبہ کشمیریوں کو مسلسل بھارت سے آزادی پر ابھر رہا ہے جبکہ دوسری طرف ہم اس فکر میں ہیں کہ مرغی اور انڈا دونوں ٹھیک ہیں کہ نہیں‘وہاں جنازوں پر شیلنگ کیا جارہا ہے اوریہاں ہم ریٹینگ کے چکر میں ایک دوسرے پر فوقیت حاصل کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں‘ کیایہ کشمیریوں کیساتھ ذیادتی نہیں ہے؟ کیا ریحام خان کی شادی کی تاریخ کا ذکر کرنا ان بے بس اورلاچار کشمیریوں سے ذیادہ اہم ہے؟ کیا پانامہ لیکس کیس کو سپریم کورٹ تک محدود رکھنے اور باربار دکھانے سے اچھا نہیں ہے کہ میڈیا تھوڑا سا وقت کشمیرکے حالات کو دیں؟فیصلہ آپ کے ہاتھوں میں ہے‘کیا میں کوئی غلط بات کررہا ہوں؟ غلط مہمی میں اُلجھا ہوا ہوں یاحقائق کی تحقیق کرنے میں کوتاہی برت رہا ہوں؟؟؟ جی ہاں! آپ لوگ فیصلے کریں کہ میں غلط بات کررہا ہوں یا نہیں۔۔۔۔۔