8 سالہ بچے نے 11 کلو وزن کیا حاصل کرنے کے لیے بڑھایا؟

آپ آج تک ایسے لوگوں کے بارے میں تو سنتے آئے ہوں گے جو اپنی جسمانی خوبصورتی میں اضافے کے لیے اپنا وزن کم کرتے ہیں یا پھر بڑھاتے ہیں لیکن آج ہم آپ ایک ایسے 8 سالہ بچے کے بارے میں بتائیں گے جس نے اپنے والد کی زندگی بچانے کے لیے اپنے وزن میں 11 کلو کا اضافہ کیا-

جی ہاں 8 سالہ Cao Yinpeng چین کے شہر Xuzhou کا رہائشی ہے اور اس بچے نے اپنے والد کی زںدگی بچانے کے لیے صرف دو ماہ کے قلیل وقت میں اپنے وزن میں 11 کلو کا اضافہ کیا-
 

image

Cao کے والد میں leukemia نامی مرض کی تشخیص ہوئی تھی اور ڈاکٹروں کو اس کی زندگی بچانے کے لیے ایک بون میرو ڈونر درکار تھا لیکن بدقسمتی سے ایسا کوئی بھی بون میرو ڈونر دستیاب نہیں تھا جس سے Cao کے والد کے لیے بون میرو کا عطیہ لیا جاسکتا ہو-

اس شخص کے والدین کا بون میرو میچ کرتا تھا لیکن عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے ان سے بھی یہ عطیہ لینا ناممکن تھا- ڈاکٹروں کے مطابق بون میرو کا عطیہ کرنے والے کی عمر 18 سے 45 سال کے درمیان ہونی چاہیے جبکہ اس کا وزن کم سے کم 45 کلو گرام ہونا چاہیے-

تمام جانب سے ناکامی کے بعد Cao نے اپنے والد کی زندگی بچانے کے لیے خود کو پیش کیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے بھی مطلوبہ وزن کی شرط سے آگاہ کیا- جس کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ اگر Cao اپنا وزن بڑھا لیتا ہے تو ڈاکٹر اس آپریشن کے لیے راضی ہیں-

لیکن یہ آسان نہیں تھا کیونکہ بالغ افراد آسانی سے اپنا وزن کم اور زیادہ کرسکتے ہیں لیکن ایسا بچہ جو ابھی کھیل کود کی عمر سے گزر رہا ہو اس کے لیے ایسے طریقے سے وزن بڑھانا جس کے کوئی مضر اثرات بھی نہ ہوں انتہائی مشکل کام ہے-
 

image


تاہم Cao نے ہمت نہیں ہاری اور اس نے ایسی خوراک کا استعمال شروع کیا جو نہ صرف وزن میں اضافہ کرتی ہوں بلکہ آپ کا خون بھی بڑھاتی ہوں- دو ماہ کے دوران اس بچے نے زیادہ تر ایسی غذائیں استعمال کیں جو گوشت پر مشتمل تھیں-

اپنے اضافی وزن کو برقرار رکھنے کے لیے Cao نے تمام کھیلوں سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی- اس کے علاوہ کسی ایسی بیماری سے بچاؤ کے لیے جو اس کے وزن پر اثر انداز ہوسکتی ہو Cao نے اس وقت اپنے دوستوں سے بھی دوری اختیاری کی جب اسے کسی بھی دوست میں کوئی بیماری کی علامت دکھائی دیتی -

بالآخر Cao کی محنت اور کوشش رنگ لے آئی اور 6 جولائی کو ڈاکٹروں نے اس سے بون میرو کا عطیہ حاصل کر کے اس کے والد کا آپریشن کیا- اور اب Cao اپنا اضافی وزن کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Cao Yinpeng, an 8-year-old from Xuzhou, East China’s Jiangsu province, underwent a rigorous fattening up regiment, in order to qualify for a bone marrow transplant necessary to save his father’s life. Earlier this year, Cao’s father was diagnosed with leukemia and doctors told the family that he needed a hematopoietic stem cell transplant to survive.