ٹرین حادثہ: وہی تاریخ٬ وہی مقام٬ ویسا ہی حادثہ٬ عجیب اتفاق

آج صبح یعنی 3 نومبر 2016 کو کراچی میں ہونے والے دونوں مسافر ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 18 قیمتی جانیں چلی گئیں جبکہ 50 سے زائد مسافر زخمی ہیں- یہ خوفناک حادثہ کراچی کے علاقے جمعہ گوٹھ میں پیش آیا-
 

image

لیکن شاید بہت کم لوگوں یہ بات یاد ہوگی کہ سال 2009 میں آنے والے 3 نومبر کے دن بھی اسی مقام پر ایک خوفناک ٹرین حادثہ رونما ہوا تھا اور اس میں بھی 18 سے زائد جانیں ضائع ہوگئی تھیں-

2009 میں ہونے والے اس حادثے کی وجوہات بھی سرخ سنگل کا نہ دینا تھا اور یہی وجوہات آج کے حادثے کی بھی بتائی جارہی ہیں-

سال 2009 میں علامہ اقبال ایکسپریس اور مال گاڑی آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد کی زندگی کی بازی ہار گئے تھے-
 

image


آج رونما ہونے والے حادثے میں بہاؤ الدین زکریا پہلے سے اسی ٹریک پر کھڑی فرید ایکسپریس سے جا ٹکرائی اور خوفناک تصادم میں بھی 18 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistani officials say a train crash has killed 17 people in the southern port city of Karachi. Railways official Nasir Nazeer says another 50 people were injured in the accident, which happened when one of the trains crashed into the back end of another on the city's outskirts.