نیشنل جیوگرافک٬ سال 2016 کی شاندار اور دلچسپ تصاویر

مختلف خوبصورت اور پرکشش قدرتی مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے دیکھنا ہمیشہ سے ہی ایک منفرد تجربہ رہا ہے کیونکہ بعض اوقات انسانی آنکھ قدرتی مناظر میں چھپے ان دلچسپ پہلوؤں کو دیکھنے سے قاصر رہتی ہے جنہیں ایک شاندار تصویر اجاگر کر دیتی ہے- نیشنل جیو گرافک کی جانب سے ہر سال کی مانند اس سال بھی نیچر فوٹوگرافر آف دی ائیر کے مقابلے کا انعقاد کیا ہے- اس مقابلے میں شرکت کے لیے قدرتی مناظر کے حوالے سے چار مختلف شعبوں کے لیے تصاویر بھی جاسکتی ہیں- ان شعبوں میں سرزمین٬ ماحولیاتی مسائل٬ ایکشن اور جانوروں کے پورٹریٹ شامل ہیں- تصاویر ارسال کرنے کی آخری تاریخ 4 نومبر 2016 مقرر کی گئی- تاہم اب تک اس مقابلے میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے مختلف قدرتی مناظر پر مبنی انتہائی شاندار اور دلچسپ تصاویر بھیجی گئی ہیں جنہیں نیشنل جیو گرافک کی جانب سے شائع بھی کیا گیا ہے- مقابلے میں شریک تصاویر مختصر تفصیل کے ساتھ ہم یہاں اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں-
 

image
یہ حسین آبشار جاپان کی ماؤنٹ فیوجی نامی پہاڑوں کے جنوب مغربی دامن میں واقع ہے- اور اس آبشار کی یہ خوبصورت تصویر Masai Okeda نامی فوٹو گرافر نے نیشنل جیوگرافک کے تصویری مقابلے کے لیے کھینچی ہے-
 
image
الاسکا کا بھورا ریچھ دریائے McNeil پر ایک سالمن مچھلی کا شکار کرتے ہوئے- اس منظر کو Mona W نامی فوٹوگرافر نے اپنے کیمرے میں قید کرلیا-
 
image
تین meerkats کی یہ دلچسپ تصویر Matt Engelmann نامی فوٹوگرافر نے کھینچی- یہ تصویر Botswana کے علاقے Kalahari میں کھینچی گئی ہے-
 
image
یہ برفانی بھوت دراصل فن لینڈ کے علاقے Lapland میں واقع جنگلات میں پائے جانے والے درخت ہیں جنہیں سفید برف نے مکمل طور پر ڈھک رکھا ہے- یہ عجیب و غریب تصویر Pierre Destribats نامی فوٹوگرافر نے کھینچی ہے-
 
image
ہوائی کے Oahu ساحل سمندر کی سطح پر اس خوبصورت کچھوے کی تصویر Brett Monroe Garner نامی فوٹوگرافر نے کھینچی ہے-
 
image
رات کے وقت بارش میں مٹر گشت کرتی لومڑی کی یہ حیرت انگیز تصویر Vladislav Kamenski نامی فوٹوگرافر نے کھینچی ہے- لومڑی کی کھال پر پڑنے والے بارش کے قطرے تاروں کی مانند جگمگا رہے ہیں-
 
image
برساتی بادلوں نے چلی کے اٹاکاما صحرا کو گھیر رکھا ہے جبکہ یہ دنیا کا سب سے بنجر صحرا ہے- ماہرین کے مطابق گزشتہ 4 ہزار سالوں کے دوران یہاں کبھی بارش نہیں دیکھی گئی- گہرے کالے بادلوں کی یہ تصویر Victor Lima نامی فوٹو گرافر نے کھینچی-
 
image
جزیرہ نما انٹارکٹک میں پینگوئین کے ایک برف کے ٹکڑے سے دوسرے ٹکڑے پر منتقل ہونے کا یہ دلچسپ منظر Nick Dale نامی فوٹوگرافر نے اپنے کیمرے میں قید کیا-
 
image
موسمِ سرما کے دوران نیوزی لینڈ میں ماؤنٹ کک کی منجمد وادی کی یہ فضائی تصویر Jeffry Lim ایک چھوٹے سے جہاز میں سوار ہو کر کھینچی-
 
image
یہ پرکشش تصویر Nathaniel Gonzales نے کھینچی جس میں آپ نہ صرف الاسکا کے علاقے Matanuska میں واقع پہاڑی سلسلے Chugach کو دیکھ سکتے ہیں جس کی چوٹیاں برف سے ڈھکی ہوئی ہیں بلکہ تصویر میں آپ گلابی بادلوں کا حسین منظر بھی دکھائی دیتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Entries are still pouring in for National Geographic's 2016 Nature Photographer of the Year contest. And with only a week to go, the competition is certainly heating up. Among the new submissions are a triumphant Alaskan bear clamping its jaws into the flesh of a leaping salmon, a curious sea turtle lingering beneath the surface in Hawaii, and a handful of sweeping landscapes from Japan, Antarctica and beyond.