آپ اپنے جسم کو کتنا جانتے ہیں؟ دلچسپ حقائق

آپ اپنے جسم کو کس حد تک جانتے ہیں؟ سائنسدانوں کے لیے انسانی جسم ارتقاﺀ سے ہی ایک حیرت انگیز تخلیق رہا ہے- یہی وجہ ہے کہ سائنسدان آج بھی مسلسل انسانی جسم میں پوشیدہ رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے اپنی تحقیق جاری رکھے ہوئے ہیں- ہم یہاں آپ کو انسانی جسم سے متعلق چند ایسے ہی حقائق کے بتانے جارہے ہیں جن سے خود عام انسان بہت کم واقف ہوتے ہیں-
 

image
دانت انسانی جسم کا وہ واحد حصہ ہوتے ہیں جو اپنی مرمت آپ نہیں کرسکتے-
 
image
انسان کی پیدائش سے لے کر مرنے تک اس کی آنکھوں کا سائز ایک ہی رہتا ہے لیکن کان اور ناک ایک ایسے اعضا ہیں جن کے سائز میں اضافہ ہوتا رہتا ہے-
 
image
آپ کا دماغ دن کے مقابلے میں رات کے وقت زیادہ فعال ہوتا ہے اور اس میں اتنی توانائی ہوتی ہے جتنی کہ ایک دس واٹ کے بلب کو جلنے کے لیے چاہیے ہوتی ہے-
 
image
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق آپ کی جسمانی پوزیشن آپ کی یادداشت پر اثرانداز ہوسکتی ہے- اور اس کا انحصار آپ کے اردگرد کے ماحول پر ہوتا ہے-
 
image
ہمارے کان میں پایا جانے والا earwax جسے ہم اکثر صاف کرنے کوشش کرتے ہیں کانوں کے لیے مفید ہوتا ہے- earwax کانوں کے لیے انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ ان کے لیے ڈھال کا کام کرتا ہے-
 
image
آپ کی ناک 50 ہزار اقسام کی خوشبو کو یاد رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے- مزید برآن خواتین بو اور خوشبو کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر شناخت کرسکتی ہیں-
 
image
ہمارے دماغ میں پائے جانے والے نیورون ایک دوسرے سے مختلف انداز میں تعمیر ہوتے ہیں جبکہ ان میں معلومات بھی مختلف رفتار سے سفر کرتی ہے- یہی وجہ ہے کہ ہم کوئی بات جلدی یاد آجاتی ہے جبکہ کوئی بات دیر سے یاد آتی ہے-
 
image
ایک ذہین شخص کو زیادہ خواب آتے ہیں اور اس کی ذہانت ذہنی بیماری کے خلاف لڑنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے-
 
image
دماغ درد کے سگنلز پر صرف عملدرآمد کرتا ہے اور یہ خود کوئی درد محسوس نہیں کرتا-
 

image

آنکھوں میں موجود توجہ مرکوز رکھنے والے مسلز ایک دن میں تقریباً ایک لاکھ بار حرکت کرتے ہیں-
 

image

صرف آدھے گھنٹے میں انسانی جسم سے اتنی گرمائش خارج ہوتی ہے جس سے باآسانی ایک گیلن پانی ابالا جاسکتا ہے-
 

image

جب آپ ہنستے ہیں تو آپ کے 17 پٹھوں پر اثر پڑتا ہے لیکن جب غصہ کرتے ہیں تو آپ کے 43 پٹھے متاثر ہوتے ہیں-
 

image

آپ کے جسم کا ڈھانچہ ہر دس سال میں خود ساختہ طور پر اپنی تجدید کرتا ہے- یعنی ہر ایک دہائی میں آپ کے جسم کو ایک نیا ڈھانچہ ملتا ہے-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

How familiar are you with your body? The human body is a marvel of evolution that amazes scientists on a consistent basis. And why wouldn’t it? Though in many ways we are similar to other lifeforms on our planet, the human is a unique animal with traits and capabilities unrivaled in the animal kingdom.