بھارتی خاتون 5 فٹ سے 2 فٹ کی رہ گئیں

 

عام طور پر جیسے جیسے کسی بھی انسان کی عمر ایک مخصوص حد تک بڑھتی جاتی ہے اس کے وزن یا اور قد میں اضافہ ہوتا جاتا ہے-

لیکن بھارت کے شہر کان پور سے تعلق رکھنے والی شانتی دیوی گزشتہ دو دہائیوں سے ایک ایسی پراسرار طبی حالت کا شکار ہیں جس میں مستقل وہ سکڑ رہی ہیں- یہاں تک شانتی دیوی اب ایک چھوٹے بچے کے جتنی رہ گئی ہیں-
 


60 سالہ شانتی دیوی کی جب شادی ہوئی تو وہ 5 فٹ کی تھی لیکن تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد وہ کمزور ہونا شروع ہوگئیں اور ان کی ہڈیاں سخت ہوگئیں- اور آج شانتی دیوی کا قد صرف 2 فٹ رہ گیا ہے-

شانتی دیوی کا کہنا ہے کہ “ میں گزشتہ 25 سالوں سے اسی حالت میں ہوں٬ یہ انتہائی تکلیف دہ ہے لیکن میں کچھ نہیں کرسکتی- میں بیٹھنے٬ چلنے پھرنے اور لوگوں سے ملاقات کرنے سے قاصر ہوں“-

شانتی دیوی کے شوہر گنگا چرن کا کہنا ہے کہ “ آغاز میں شانتی نے ہمیں اپنے جسم میں ہونے والی تبدیلی کے بارے میں بتایا کہ وہ چھوٹی دکھائی دے رہی ہیں- لیکن ہم نے ان کی بات کا اس وقت تک یقین نہیں کیا جب تک کہ ہمیں خود ان کی اس پراسرار حالت کا احساس نہیں ہوا- صرف 4 ماہ کے دوران وہ آدھا فٹ کم ہوگئیں“-
 


شانتی دیوی کو متعدد ڈاکٹروں کو دکھایا جاچکا ہے لیکن اب تک کوئی بھی ڈاکٹر اس پراسرار بیماری کا سراغ نہیں لگا سکا-

Disclaimer: All information is provided here only for general health education. Please consult your health physician regarding any treatment of health issues.
Email
Rate it:
Share Comments Post Comments
06 Oct, 2016 Total Views: 7184 Print Article Print
NEXT 
Reviews & Comments
it is called bone cancer
By: nasir, Rawalpindi on Oct, 11 2016
Reply Reply
0 Like
Post your Comments Language:    
Type your Comments / Review in the space below.
An Indian grandmother has shrunk to just two-feet tall after being affected by a rare medical condition. Shanti Devi has been completely immobile and in constant pain for the past two decades after her legs shrunk and twisted to the size of an infant.
MORE ON ARTICLES
MORE ON HAMARIWEB