مزاحمت کی مثال بننے والے گھر

اگر تعمیراتی سرگرمیوں کی بات کی جائے تو چین کا ریکارڈ متاثر کن ہے، جہاں 1640 فٹ چوڑی ریڈیو ٹیلی اسکوپ سے لیکر 26 میل طویل پل تک کی تعمیر کی جاچکی ہے۔ مگر نئی تعمیرات کے لیے جگہ کی ضرورت ہوتی ہے اور مقامی رہائشیوں کو اس مقصد کے لیے اپنی جگہیں خالی کرنا پڑتی ہیں، مگر چین میں اکثر افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے سے انکار کردیتے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں زرتلافی بہت کم دی جارہی ہے۔ چین میں ترقیاتی منصوبوں کے درمیان رہ جانے والی ان جگہوں کو ' نیل ہاﺅسز' کہا جاتا ہے کیونکہ وہ کسی کیل کی طرح ابھرے ہوئے نظر آتے ہیں۔ یہاں ڈان نیوز کے توسط سے چند ایسے ہی نیل ہاﺅسز کو دیکھیں جو آپ کو حیران کردیں گے۔
 

image
چین کے شہر گوانگزو میں نئے تعمیر ہونے والے برج کے درمیان کسی کیل کی طرح موجود ایک پرانی رہائشی عمارت، جس کے مالک نے اسے فروخت کرنے سے انکار کردیا تھا۔
 
image
چین کے نیم خودمختار خطے گوانگ ژئی زہوانگ میں ایک زیرتعمیر شاہراہ کے درمیان بچ جانے والا گھر۔
 
image
ایک معمر جوڑے نے اپنا گھر گرانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا اور اب صوبہ ژجیانگ میں واقع ان کے گاﺅں کی اس شاہراہ پر یہ گھر اکیلا کھڑا ہوا ہے۔
 
image
گوانگزو کے اس خالی میدان میں اپارٹمنٹ کمپلیکس تعمیر ہونا ہے مگر درمیان میں موجود گھر کے مالک نے اپنے مکان کو فروخت کرنے سے انکار کردیا۔
 
image
انہوئی میں واقع کچھ حد تک منہدم اس نیل ہاﺅس کے مالک نے کم معاوضہ ملنے پر اپنے گھر کو مکمل طور پر گرانے سے روک دیا۔
 
image
چینی میڈیا کے مطابق گوانگشی کی سڑک کے درمیان موجود اس گھر کے مالکان نے زرتلافی کے اختلاف کے باعث حکومت کو مکان دینے سے انکار کردیا اور اب دونوں جانب سڑک تعمیر ہوچکی ہے جبکہ یہ گھر وہیں پر کھڑا ہے۔
 
image
صوبہ ہونان کے ایک شاپنگ مال کے سامنے کھڑا واحد گھر جو کچھ عجیب سا لگتا ہے۔
 
image
اس تصویر میں موجود عمارت کو فروخت کرنے سے انکار کردیا گیا تھا، جس کے بعد وہاں رہنے والے بجلی اور پانی سے محروم ہوکر یہاں رہنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ یہ عمارت ژجیانگ میں واقع ہے-
 
image
انہوئی کے علاقے ہیفی میں ایک نئی عمارت کی تعمیر میں رکاوٹ بن جانے والا گھر، جس پر لگے بینر پر لکھا ہے کہ ہم حکومت سے ان مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں جنھوں نے میرا گھر گرانے کی کوشش کی، انہیں میری زمین واپس کرنی چاہیے۔
 
image
نانجنگ کے نواح میں واقع ایک نیل ہاﺅس، جس کو گرانے کی ہر کوشش ناکام ہوگئی۔
 
image
جیسا کہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چونگ چنگ میں واقع اس اکیلے گھر کے ارگرد اپارٹمنٹس کی بلند و بالا عمارت کے لیے کھدائی ہوچکی ہے۔
 
image
جزوی طور پر منہدم یہ گھر صوبہ ہوننان میں واقع ہے اور تصویر میں آپ اس کے مالک کو پانی جمع کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں، کیونکہ اس گھر کو پانی اور بجلی کی فراہمی منقطع کی جاچکی ہے۔
 
image
تین منزلہ یہ نیل ہاﺅس ہینان میں نئی تعمیر ہونے والی شاہراہ کے درمیان میں واقع ہے۔
 
image
شنگھائی کے اس امیر علاقے میں کئی نیل ہاﺅسز ہیں جن کے رہنے والوں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ کسی صورت اپنے گھروں کو نہیں چھوڑیں گے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

In China, they're known as "nail houses" -- homes where owners refuse to accept compensation offered by road builders and developers in exchange for the demolition of their property. The dwellings stand like a nail that refuses to be hammered down -- a not uncommon phenomenon as some homeowners resist dispossession of their land or hold out for more money.